اردو نیوز اپڈیٹس

شدید تنقید کے بعد ٹرمپ کے مؤقف میں تبدیلی برطانوی فوج کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ
برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کی تنقید کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں برطانوی فوجیوں سے متعلق اپنا بیان بدل دیا۔امریکی صدر نے اپنے تازہ بیان میں برطانیہ کے فوجیوں کو عظیم اور بہادر قرار دیا اور کہا کہ برطانیہ کے فوجی ہمیشہ امریکا کے ساتھ رہیں گے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ افغانستان میں مارے گئے457 برطانوی فوجی بری طرح زخمی ہوئے تھے اور وہ عظیم جنگجووں میں سے ایک تھے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایسابندھن ہے جوکبھی ٹوٹ نہیں سکتا۔ سوائے امریکا کے برطانوی فوجیوں کاکوئی ثانی نہیں۔ ہم ان سے محبت کرتے ہیں اور ہمیشہ محبت کرتے رہیں گے۔یاد رہے کہ دو روز قبل امریکی صدر نے کہا تھا کہ افغانستان میں طالبان کے خلاف جنگ کے دوران برطانوی فوجی فرنٹ لائن پر نہیں تھے جس کے بعد برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے ٹرمپ کے بیان کو توہین آمیز قرار دیتے ہوئے امریکی صدر سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیاتھا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

5 hours ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

5 hours ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

5 hours ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

5 hours ago

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…

5 hours ago

ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہےامریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…

5 hours ago