اردو نیوز اپڈیٹس

ٹرمپ کے ایران جنگ خاتمے کے بیان کے بعد تیل کی قیمتیں گر گئیں

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران جنگ جلد ختم ہونے کے اعلان کے مثبت اثرات آنا شروع ہوگئے۔ امریکی صدر کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 8 فیصد گر گئیں۔ برطانوی خام تیل کی قیمت 8 فیصد کم ہونے کے بعد 90 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔ اسی طرح دوران ٹریڈنگ امریکی خام تیل کی قیمت بھی 89 ڈالر سے کم ہوکر 87 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔ صدر ٹرمپ نے امریکی ٹی وی سی بی ایس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا ان کے خیال میں ایران کے خلاف جنگ بڑی حد تک مکمل ہو گئی ہے اور ایران کیخلاف جنگ خاتمے کے قریب ہے۔ امریکی صدر نے ری پبلکن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تیل سے متعلق پابندیاں ختم کرنے کا بھی اعلان کیا تھا، صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ تیل سے متعلق کچھ پابندیاں ختم کررہے ہیں تاکہ قیمتیں کم ہوں۔ یاد رہےکہ گزشتہ روز دوران کاروبار خام تیل کی قیمت 119 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی تھی۔ تیل کی قیمت 119 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرنے کے بعد جی 7 ممالک نے ہنگامی ذخائر کے استعمال کا اشارہ دیا جس کے بعد قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

نیو یارک وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور ایران نے علاقائی امن اور خوشحالی کے فروغ کیلئے مل…

7 hours ago

سعودیہ پر حوثی حملوں کے بعد سعودی عرب ترکیہ اور پاکستان کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت…

7 hours ago

پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد میں کسی صورت داخل نہیں ہونے دیا جائے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے پاکستان تحریک انصاف والے وفاقی…

7 hours ago

پی ٹی آئی والے بزدل لوگ ہیں ہمت ہے تو آؤ اور کرو لانگ مارچ عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف (پی…

8 hours ago

جنرل اسمبلی درجنوں ممالک نے نیتن یاہو کی تقریر کا بائیکاٹ کردیا ہال خالی ہوگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب…

8 hours ago

امریکا اور ایران کے وفود کی ڈیڈ لاک ختم کرنے کی کوششیں

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکا اور ایران کے وفود کی ڈیڈ لاک ختم کرنے کی کوششیں،…

8 hours ago