اردو نیوز اپڈیٹس

ٹک ٹاک کا امریکی پابندی سے بچنے کے لیے جوائنٹ وینچر معاہدہ مکمل

پاکستان نیوز پوائنٹ
چینی کمپنی بائٹ ڈانس نے اپنے معروف وڈیو پلٹ فارم ”ٹک ٹاک“ سے متعلق امریکی جوائنٹ وینچر ڈیل کا معاہدہ مکمل کر لیا ہے. جس کے تحت امریکی صارفین کے ڈیٹا کو محفوظ اور امریکا میں ممکنہ پابندوں سے بچایا جا سکے گا۔یہ قدم ٹک ٹاک کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے، کیونکہ کمپنی کئی سالوں سے امریکی حکومت کے دباؤ اور قانونی چیلنجز کا سامنا کر رہی تھی۔ اگست 2020 میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قومی سلامتی کے خدشات کے سبب ایپ پر پابندی لگانے کی کوشش کی تھی۔نئی شراکت داری میں امریکی اور عالمی سرمایہ کاروں کے پاس 80.1 فیصد حصہ ہوگا جبکہ چینی کمپنی بائٹ ڈانس 19.9 فیصد مالک رہے گا۔اس جوائنٹ وینچر کے تین اہم سرمایہ کاروں میں اوریکل، پرائیویٹ ایکویٹی گروپ سلور لیک، اور ابوظہبی کی سرمایہ کاری کمپنی ایم جی ایکس شامل ہیں، جن میں سے ہر ایک کا حصہ 15 فیصد ہوگا۔ٹک ٹاک کے مطابق، اس نئے وینچر کے ذریعے امریکی صارفین کے ڈیٹا اور ایپ کے الگورتھم کو محفوظ بنایا جائے گا اور یہ اوریکل کے امریکی کلاؤڈ سسٹم میں رکھا جائے گا۔ وینچر امریکی صارفین کے ڈیٹا پر الگورتھم کو دوبارہ تربیت، جانچ اور اپ ڈیٹ کرے گا۔
معاہدے کے مطابق وینچر ٹک ٹاک کے بیک اینڈ آپریشنز کو سنبھالے گا، جبکہ چینی کمپنی بائٹ ڈانس ایپ کی آمدنی پیدا کرنے والی سرگرمیوں جیسے ای کامرس اور اشتہارات پر کنٹرول رکھے گا۔ وینچر اپنے ٹیکنالوجی اور ڈیٹا سروسز کے لیے آمدنی کا ایک حصہ حاصل کرے گا۔سابق ٹک ٹاک یو ایس ڈی ایس کے عہدیداران ایڈم پریسر اور ول فیریل کو بالترتیب نئے وینچر کا چیف ایگزیکٹو آفیسر اور چیف سیکیورٹی آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ یو ایس ڈی ایس ٹک ٹاک کا اندرونی ڈیٹا سیکیورٹی یونٹ ہے جو خاص طور پر امریکی صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ کے لیے بنایا گیا ہے۔اس کے علاوہ ٹک ٹاک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شاؤ چیؤ کو بھی اس وینچر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل کر لیا گیا ہے، جو عالمی سطح پر ٹک ٹاک کے کاروبار اور حکمتِ عملی کی قیادت کرتے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب کے دوران جنرل اسمبلی میں تالیاں بجتی رہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف کے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران سامعین…

15 hours ago

فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن…

16 hours ago

افغانستان سے دہشتگردی کے خاتمے تک خطے میں امن و ترقی ممکن نہیں اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے افغانستان سے…

16 hours ago

جنگ مسلط کی گئی توپچھلے سال کی طرح حشرکریں گے وزیر دفاع نے بھارت کو پھر خبردار کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو…

16 hours ago

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اہم اجلاس شرکاء کا معاہدے کے عہد و پیمان کو مؤثر عسکری تعاون میں تبدیل کرنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ترکیے ، پاکستان اور سعودی عرب…

16 hours ago

ایران کا ایٹمی معائنہ کاروں کو دوبارہ رسائی دینے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اقوامِ متحدہ کے…

16 hours ago