اردو نیوز اپڈیٹس

امریکی فورس ایران کی جانب روانہ جنگی بحری جہاز اور جدید طیارے شامل

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکا نے ایران کی جانب بڑی فوجی قوت روانہ کر دی، جس میں جنگی بحری جہاز اور جدید طیارے شامل ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ ضروری نہیں کہ امریکی فورسز فوری طور پر حملہ کریں.تاہم اگر ایران نے نیوکلیئر ہتھیار بنانے کی کوشش کی تو امریکا دوبارہ کارروائی سے گریز نہیں کرے گا۔امریکی صدر نے یہ بات ڈیوس سے واپسی کے دوران اپنے طیارے ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو میں کی۔صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکا صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور ایران کی جانب سے کسی بھی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہماری بڑی فورس ایران کی جانب رواں دواں ہیں.بہت سے جہاز ایران کی طرف جا رہے ہیں اور ہم ایران کے قریب احتیاطی طور پر فورس تعینات کررہے ہیں۔ دیکھتے ہیں کہ آگے کیا ہوتا ہے۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران بات چیت کرنا چاہتا ہے اور امریکا بھی مذاکرات کے لیے تیار ہے، تاہم مذاکرات کا انحصار ایران کے رویے اور اقدامات پر ہوگا۔صدر ٹرمپ کا پھر دعویٰ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کے انتباہ کے بعد ایران نے 827 پھانسیوں پر عمل درآمد روک دیا تھا، جن میں اکثریت نوجوانوں کی شامل تھی۔امریکی صدر نے اپنی آئندہ سفارتی سرگرمیوں کے حوالے سے بتایا کہ وہ اپریل میں چین کا دورہ کریں گے جبکہ سال کے اختتام پر چینی صدر کے امریکا آنے کا بھی امکان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر استحکام کے لیے بڑے ممالک کے درمیان روابط ناگزیر ہیں۔صدر ٹرمپ نے یوکرین جنگ کے حوالے سے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اس تنازع کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے اور سفارتی سطح پر کوششیں جاری ہیں۔اس کے علاوہ انہوں نے اعلان کیا کہ گرین لینڈ کی سیکیورٹی کے معاملے پر نیٹو کے ساتھ مل کر جلد عملی اقدامات کیے جائیں گے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب کے دوران جنرل اسمبلی میں تالیاں بجتی رہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف کے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران سامعین…

15 hours ago

فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن…

15 hours ago

افغانستان سے دہشتگردی کے خاتمے تک خطے میں امن و ترقی ممکن نہیں اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے افغانستان سے…

15 hours ago

جنگ مسلط کی گئی توپچھلے سال کی طرح حشرکریں گے وزیر دفاع نے بھارت کو پھر خبردار کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو…

15 hours ago

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اہم اجلاس شرکاء کا معاہدے کے عہد و پیمان کو مؤثر عسکری تعاون میں تبدیل کرنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ترکیے ، پاکستان اور سعودی عرب…

15 hours ago

ایران کا ایٹمی معائنہ کاروں کو دوبارہ رسائی دینے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اقوامِ متحدہ کے…

15 hours ago