پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ سے ازبکستان کے سفیر علی شیر تختیوف کی ملاقات ہوئی دونوں ممالک کے درمیان فلم سازی کے شعبے میں تعاون بڑھانے سمیت میڈیا، فلم اور ثقافتی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ازبکستان کے سفیر نے خطے میں امن کے قیام اور اسلام آباد امن مذاکرات میں پاکستان کے کردار اور کوششوں کو سراہا۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان ازبکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، ازبکستان کے ساتھ مل کر مختصر فلم، دستاویزی فلم یا ڈرامہ سیریز کے آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس نوعیت کے منصوبوں کے لئے تجربہ کار پروڈکشن اداروں کی شمولیت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ فنڈنگ کے ذریعے بڑے پیمانے پر فلمی منصوبے کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے پاکستان اور ازبکستان کی مشترکہ تاریخ و ثقافتی ورثہ کو اجاگر کرنے پر زور دیا۔ اس مقصد کیلئے دونوں جانب سے سوشل میڈیا ٹیمز کے درمیان رابطوں کے فروغ، مشترکہ ڈیجیٹل مواد کی تیاری اور مربوط آن لائن تشہیری حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا گیا۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان میڈیا اداروں کے مابین تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی، اس ضمن میں دونوں جانب سے صحافیوں کے مطالعاتی دورے بھی اہم پیشرفت ثابت ہوں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اور میڈیا تعلقات کو نئی جہت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…
پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…
پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…