اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک کے درمیان 603 ملین ڈالر کے 3 قرض معاہدوں پر دستخط

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک کے مابین مجموعی طور پر 603 ملین ڈالر مالیت کے تین قرض معاہدوں پر دستخط کر دئیے گئے ۔معاہدوں پراسلامی ترقیاتی بینک کے نائب صدر ڈاکٹررامی احمد اوراقتصادی امور ڈویژن کے سیکرٹر ی محمد حمیرکریم نے دستخط کئے۔معاہدوں کے تحت انتہائی غریب اور سیلاب سے متاثرہ گھرانوں کو غربت سے نکالنے کے لئے ایک جامع تخفیفِ غربت پروگرام شروع کیا جائے گا۔اس پروگرام کی مجموعی لاگت 134.2 ملین ڈالرہے،جس میں اسلامی ترقیاتی بینک 118.4 ملین ڈالر فراہم کرے گا،یہ منصوبہ ملک کے 25 اضلاع میں نافذکیا جائیگاجس سے ایک لاکھ 60 ہزار 866 گھرانے مستفید ہوں گے۔پروگرام کامقصد غریب خاندانوں کومعاشی خودمختاری فراہم کرنا اور انکے لئے مضبوط معاشی بنیاد استوار کرناہے،اس کے علاوہ اسلامی ترقیاتی بینک آزاد کشمیرمیں اسکول سے باہربچوں کیلئے ایک تعلیمی منصوبے کے تحت 10 ملین ڈالر فراہم کریگا،اس منصوبے کے ذریعے تقریبا 60 ہزاربچوں کودوبارہ اسکولوں میں داخل کیا جائے گا جبکہ 4 ہزار اساتذہ کو تربیت دی جائے گی۔اس موقع پراسلامی ترقیاتی بینک کے نائب صدر ڈاکٹر رامی احمد نے کہا کہ بینک پاکستان کے ساتھ باہمی مفاد کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

9 hours ago

قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…

9 hours ago

آئی ایم ایف شرائط وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…

9 hours ago

کچھ بھی ہوجائے پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…

9 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 6 دہشتگرد ہلاک 9 مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…

9 hours ago

ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا مرکز تھا اب بدمعاشی نہیں کرسکتا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

9 hours ago