اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان اور سعودی عرب کا اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید فروغ دینے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید فروغ دینے پر اتفاق ہو گیا، دونوں ممالک میں تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو وسعت دینے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔یہ اتفاق وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خزانہ کی ملاقات میں ہوا جو وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوئی۔اعلامیہ کے مطابق ایک روزہ دورے پر آئے سعودی وزیر خزانہ کی وفد کے ہمراہ وزیراعظم سے ملاقات ہوئی جس میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔وزیراعظم نے حالیہ ٹیلیفونک گفتگو کا ذکر کرتے ہوئے ولی عہد محمد بن سلمان کی پاکستان سے محبت کو سراہا اور پاکستان و سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کی معاشی و مالی معاونت کو وزیراعظم نے سراہا، سعودی تعاون پاکستان کی معاشی استحکام میں اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔اس موقع پر دونوں ممالک میں تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ہر مشکل گھڑی میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑا رہا ہے، پاک سعودی تعلقات باہمی اعتماد اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں۔اعلامیہ میں کہاگیاکہ ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن کے مطابق اقتصادی تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا، ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے شرکت کی۔پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ ہر سطح پر تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا، سعودی وفد نے پاکستان کے ساتھ اقتصادی روابط بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔وزیراعظم آفس میں ہوئی ملاقات کے اعلامیے میں کہا گیا کہ پاک سعودی دوستی وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہو رہی ہے، دونوں ممالک نے خطے میں امن کے لیے مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

معتبر معلومات تک رسائی شہریوں کا بنیادی حق ہے صدر مملکت

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ معلومات تک رسائی کے…

15 hours ago

وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری ہے، صوبے…

15 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات علاقائی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو

پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر…

15 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج سے باقاعدہ مذاکرات شروع ہوں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی طرف سے ساورن ویلتھ فنڈ اور گردشی قرض میں کمی…

16 hours ago

ٹانک پولیس وین پر دہشت گردوں کا حملہ، فائرنگ سے 3 اہلکار شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ ٹانک میں دہشت گردوں نے پولیس کی موبائل وین پر حملہ کر…

16 hours ago

وہ ڈاکٹر جس نے موسیقی میں نام بنانے کیلئے اپنا شعبہ چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری کا کام شروع کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ چین میں ایک ڈاکٹر نے اپنی بہترین ملازمت چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری…

16 hours ago