اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان کا فوجی دستہ سعودی عرب کے کنگ عبدالعزیز ایئربیس پہنچ گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
سعودی عرب کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان کا فوجی دستہ کنگ عبدالعزیز ایئربیس پہنچ گیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں سعودی وزارت دفاع نے بتایا کہ ‘وزارت دفاع اعلان کرتی ہے کہ برادر ممالک کے درمیان مشترکہ اسٹریٹجک دفاعی معاہدے کے تحت اسلامی جمہوریہ پاکستان کی فوج مشرقی سیکٹر میں کنگ عبدالعزیز ایئربیس پہنچ گئی ہے’۔بیان میں کہا گیا کہ ‘پاکستانی فورس پاک فضائیہ کے فائٹر اور سپورٹ طیاروں پر مشتمل ہے، جس کا مقصد مشترکہ عسکری تعاون بڑھانے، دونوں ممالک کے درمیان جنگی تیاروں میں اضافہ اور علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر سلامتی و استحکام میں تعاون ہے’۔پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سیفر نواف بن سعید المالکی نے بھی ایکس پر سعودی وزارت دفاع کا بیان ری ٹوئٹ کیا اور اردو میں ترجمے کے ساتھ بتایا کہ سعودی وزارت دفاع کے مطابق اسلامی جمہوریہ پاکستان کا ایک فوجی دستہ دونوں برادر ممالک کے درمیان طے پانے والے مشترکہ اسٹریٹجک دفاعی معاہدے کے تحت مشرقی علاقے میں واقع کنگ عبدالعزیز ایئربیس پہنچ گیا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

معتبر معلومات تک رسائی شہریوں کا بنیادی حق ہے صدر مملکت

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ معلومات تک رسائی کے…

16 hours ago

وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری ہے، صوبے…

16 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات علاقائی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو

پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر…

16 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج سے باقاعدہ مذاکرات شروع ہوں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی طرف سے ساورن ویلتھ فنڈ اور گردشی قرض میں کمی…

16 hours ago

ٹانک پولیس وین پر دہشت گردوں کا حملہ، فائرنگ سے 3 اہلکار شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ ٹانک میں دہشت گردوں نے پولیس کی موبائل وین پر حملہ کر…

16 hours ago

وہ ڈاکٹر جس نے موسیقی میں نام بنانے کیلئے اپنا شعبہ چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری کا کام شروع کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ چین میں ایک ڈاکٹر نے اپنی بہترین ملازمت چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری…

16 hours ago