پاکستان نیوز پوائنٹ
صدر مملکت آصف علی زرداری نے جنوبی کوریاکے صدر لی جے میونگ، جنوبی کوریا کی حکومت اور عوام کو ان کے قومی دن اور یوم آزادی پر مبارکباد دی ہے ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے اپنے خط میں اس بات کو اجاگر کیا کہ پاکستان جنوبی کوریا کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ گزشتہ کئی دہائیوں سے باہمی اعتماد، قریبی تعاون اور دوطرفہ و کثیر الجہتی روابط پر مبنی ان تعلقات میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک باہمی دلچسپی کے شعبوں بشمول سیاسی روابط، تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی سطح پر روابط میں تعاون کو وسعت دیتے رہیں گے۔ صدر مملکت نے کہا کہ وہ دونوں اقوام اور ان کے عوام کے باہمی مفاد کے لیے دوطرفہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے جنوبی کوریا کی قیادت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی…
پاکستان نیوز پوائنٹ افواجِ پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے…
پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب…
پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا. لانگ…
پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ٹرمپ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ امریکا 3…