اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان زبردست ملک فیلڈ مارشل شاندار وزیراعظم عظیم ہیں ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کے ساتھ جنگ بندی مذاکرات میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی تعریف کی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کچھ دیر قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل ٹروتھ پر جاری اپنے بیان میں امریکی وفد کے دورۂ پاکستان کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔ امریکی صدر نے یہ بھی بتایا تھا کہ میں نے اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کُشنر کو ایران کے ساتھ جنگ بندی مذاکرات کے لیے اسلام آباد جانے سے روک دیا ہے۔ بعد ازاں فلوریڈا میں ایئر فورس ون میں سوار ہونے سے قبل صحافیوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ میری پاکستان اور اس کی قیادت کے بارے میں مثبت رائے ہے تاہم اس نوعیت کے دوروں کا عملی جواز موجود نہیں رہتا۔ صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ میں سمجھتا ہوں پاکستان ایک زبردست ملک ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر بہت شاندار اور وزیرِاعظم شہباز شریف بھی عظیم ہیں۔ امریکی صدر نے صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ جانتے ہیں کہ پاکستانی قیادت بھی چاہتی ہے کہ ایران سے مذاکرات میں کچھ نہ کچھ پیش رفت ہو۔ صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ لیکن ہم 15 یا 16 گھنٹے کا سفر ایسے لوگوں سے ملاقات کے لیے نہیں کریں گے جنھیں زیادہ لوگ جانتے بھی نہیں ہیں۔ انھوں نے مزید کہا سفر بہت طویل ہے جس میں کافی وقت لگتا ہے اور بہت مہنگا بھی ہے۔ ان سب کے باوجود امریکی وفد پہنچ بھی جائے تو وہ ایران کے اصل رہنما سے ملاقات نہیں کرپاتے بلکہ غیر معروف لوگوں سے ملاقات کر رہے تھے۔ صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا ہے کہ اس وقت ایران میں درحقیقت جو بھی معاملات چلا رہا ہے، امریکا اُن سے براہ راست بات کرنے کے لیے تیار ہے۔ ایران جب چاہے ہمیں کال کرسکتا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

10 hours ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

10 hours ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

10 hours ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

10 hours ago

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…

10 hours ago

ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہےامریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…

10 hours ago