اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں گریجوایٹ کورس کی پروقار پاسنگ آؤٹ تقریب

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پی ایم اے لانگ کورس اور ٹیکنیکل گریجوایٹ کورس کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی۔پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 153 ویں پی ایم اے لانگ کورس اور 38 ویں ٹیکنیکل گریجوایٹ کورس کی پاسنگ آؤٹ تقریب کے مہمان خصوصی ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے چاق و چوبند دستوں کی پریڈ کا معائنہ کیا۔پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران بارش شروع ہو گئی جس کے باوجود کیڈٹس نے پریڈ جاری رکھی اور مہمان خصوصی ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کو سلامی پیش کی۔تقریب میں 72ویں انٹگریٹڈ کورس،15ویں مجاہد کورس اور27ویں لیڈی کیڈٹ کورس کی تکمیل ہوئی اور کیڈٹس نے پاس آؤٹ کیا۔پاس آؤٹ ہونے والے 30 کیڈٹس دوست ممالک سے تعلق رکھتے ہیں، سری لنکن لیڈی کیڈٹ نائنی اورملنی بھی کیڈٹس میں شامل ہیں، عراق، فلسطین، قطر، مالدیپ، مالی اور نیپال کے کیڈٹس بھی پاس آؤٹ ہونے والوں میں شامل ہیں۔ایئرچیف مارشل نے حیدر کمپنی کو پرچم عطا کیا اور حیدر کمپنی کو قائداعظم بینر سے بھی نوازا گیا۔کیڈٹ بلال نسیم کواعزازی شمشیر سے نوازاگیا، سینئر انڈرآفیسر بلال نسیم کواعزازی شمشیر دی گئی، سینئر انڈرآفیسر بٹالین محمد سعد موسیٰ کوصدارتی طلائی تمغہ عطا کیا گیا، کیڈٹ مسعود الرحمان کوچیف آف آرمی سٹاف مارکس مین ایوارڈ سے نوازاگیا۔کیڈٹ حیدربن عابد کو چیف آف آرمی اسٹاف کین سے نوازاگیا جبکہ نیپال سے تعلق رکھنے والے سینئرانڈرآفیسر کو چیف آف ڈیفنس فورسز اوورسیز گولڈمیڈل سے نوازا، سارجنٹ پیر محمد عبداللہ شاہ کو چیف آف آرمی اسٹاف کین سے نوازاگیا۔تقریب کے اختتام پر کیڈٹس نے مادرِ وطن سے وفا داری کا حلف اٹھایا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب کے دوران جنرل اسمبلی میں تالیاں بجتی رہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف کے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران سامعین…

8 hours ago

فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن…

8 hours ago

افغانستان سے دہشتگردی کے خاتمے تک خطے میں امن و ترقی ممکن نہیں اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے افغانستان سے…

8 hours ago

جنگ مسلط کی گئی توپچھلے سال کی طرح حشرکریں گے وزیر دفاع نے بھارت کو پھر خبردار کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو…

8 hours ago

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اہم اجلاس شرکاء کا معاہدے کے عہد و پیمان کو مؤثر عسکری تعاون میں تبدیل کرنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ترکیے ، پاکستان اور سعودی عرب…

8 hours ago

ایران کا ایٹمی معائنہ کاروں کو دوبارہ رسائی دینے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اقوامِ متحدہ کے…

8 hours ago