اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگیا. فی تولہ سونا 3700 روپے اور 10گرام سونا 3171 روپے مہنگا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 3700 روپے اضافے سے 3 لاکھ 64 ہزار 900 روپے اور 10 گرام 3171 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 12 ہزار 842 روپے کا ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 37 ڈالر اضافے سے 3424 ڈالر کا ہوگیا۔اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت 46 روپے اضافے سے 4081 روپے اور فی اونس 0.46 ڈالر مہنگی ہوکر 39.34 ڈالر کی ہوگئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں استحکام رہا تھا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت میں 23 روپے اور فی اونس نرخ میں 0.23 ڈالر اضافہ ہوا تھا۔رواں ہفتے کے دوران پاکستان میں فی تولہ سونا 7100 روپے اضافہ ہوچکا ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس نرخ 71 ڈالر بڑھ گئے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ صدر نے منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر…

15 hours ago

کے پی حکومت دہشتگردوں کیخلاف ایک لفظ نہیں بولتی پانی سر سے اوپر جا چکا اب یہ فیصلے کا وقت ہے وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے دہشتگردی کے واقعات میں عام شہریوں…

15 hours ago

امن و امان کیلیے سہیل آفریدی سمیت جس کی ضرورت ہوئی حفاظتی تحویل میں لیں گے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امن و امان…

15 hours ago

دھرنے سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں خیبرپختونخوا میں دہشت گردی ہمارا ایشو ہے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دھرنے سے ہمیں کوئی…

15 hours ago

وفاق نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے 11 رکنی ایڈوائزری کونسل قائم کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے ایڈوائزری…

15 hours ago

کرم میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام 12 خوارج ہلاک ہوگئے آئی ایس پی آر

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے…

16 hours ago