اردو نیوز اپڈیٹس

گوشت کے بعد سبزیاں بھی عام شہری کی پہنچ سے باہر

پاکستان نیوز پوائنٹ
لاہور اور پشاور میں سبزیوں کی قیمتیں مسلسل آسمان کو چھو رہی ہیں .جس کے باعث یہ عام شہری کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہیں۔ پیاز، کدو اور بھنڈی سمیت دیگر سبزیوں کے دام روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ قیمتوں کو قابو میں لانے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔اب مہنگائی نے سبزیوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ لاہور اور پشاور میں روزمرہ استعمال کی سبزیاں عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں۔ قیمتوں میں مسلسل اضافے نے گھریلو بجٹ کو بری طرح متاثر کیا ہے اور انتظامیہ کی بے حسی نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔لاہور میں بھنڈی، کدو، میتھی اور پیاز سمیت تقریباً تمام سبزیاں مہنگی ہو چکی ہیں۔ مارکیٹ میں بھنڈی اور کدو 200 روپے فی کلو، ادرک 400، لہسن 350، اور ٹماٹر 150 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہے ہیں۔سبزی فروشوں کے پاس ریٹ لسٹ نہ ہونے کی شکایات عام ہیں، جبکہ شہری مختلف علاقوں میں الگ الگ نرخوں سے پریشان دکھائی دیتے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر روز قیمتیں بدلتی ہیں، انتظامیہ غائب ہے اور بارش کا بہانہ بنا کر دکاندار من مانے دام وصول کر رہے ہیں۔ ادھر پشاور میں بھی صورتحال مختلف نہیں۔ سبزی منڈی میں ٹینڈے، کریلے اور کدو 100 روپے فی کلو، پیاز 80 روپے، جبکہ ٹماٹر کی قیمت 120 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔ ٹماٹر کی قلت کے باعث بیشتر دکاندار افغانستان سے درآمد کرنے پر مجبور ہیں۔سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ دیگر سبزیاں تو کسی حد تک دستیاب ہیں لیکن ٹماٹر کی سپلائی شدید متاثر ہے.جس کی وجہ سے قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔شہریوں نے شکایت کی ہے کہ سبزی منڈی میں تو کچھ مناسب ریٹ مل جاتے ہیں. لیکن ریٹیل مارکیٹ میں ہر دکاندار اپنی مرضی سے قیمتیں طے کر رہا ہے. جس سے عام آدمی سبزیاں خریدنے سے بھی قاصر ہوتا جا رہا ہے۔شہریوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ فوری اقدامات کرتے ہوئے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنائے. تاکہ مہنگائی کے اس طوفان میں عوام کو کچھ ریلیف میسر آ سکے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ صدر نے منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر…

16 hours ago

کے پی حکومت دہشتگردوں کیخلاف ایک لفظ نہیں بولتی پانی سر سے اوپر جا چکا اب یہ فیصلے کا وقت ہے وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے دہشتگردی کے واقعات میں عام شہریوں…

16 hours ago

امن و امان کیلیے سہیل آفریدی سمیت جس کی ضرورت ہوئی حفاظتی تحویل میں لیں گے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امن و امان…

16 hours ago

دھرنے سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں خیبرپختونخوا میں دہشت گردی ہمارا ایشو ہے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دھرنے سے ہمیں کوئی…

16 hours ago

وفاق نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے 11 رکنی ایڈوائزری کونسل قائم کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے ایڈوائزری…

17 hours ago

کرم میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام 12 خوارج ہلاک ہوگئے آئی ایس پی آر

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے…

17 hours ago