پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان 2 ارب ڈالر رواں ماہ کے آخر میں ابوظبی کو واپس کرے گا۔ یہ رقم پاکستان کے اکاؤنٹ میں سیف ڈیپازٹ کے طور پر موجود تھی۔ وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق پاکستان اس رقم پر 6 فیصد کی شرح سے سود ادا کررہا تھا۔ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے 2 ارب ڈالر کے ڈپازٹس 17 اپریل کو 6 فیصد سود کے ساتھ واپس کیے جائیں گے، اس کے علاوہ 8 اپریل 2026 کو یورو بانڈ کی مدت پوری ہونے پر 1.3 ارب ڈالر بھی ادا کیے جائیں گے۔ مجموعی طور پر پاکستان کو اصل رقم اور منافع سمیت 3.5 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کرنا ہوں گی جبکہ متحدہ عرب امارات کے مزید 1 ارب ڈالر کے ڈپازٹس جولائی 2026 میں واجب الادا ہونگے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یو اے ای اس رقم کو پہلے سالانہ بنیاد پر رول اوور کررہا تھا جبکہ دسمبر 2025 میں یہ رقم ایک ماہ کیلئے اور پھر 2 ماہ کیلئے رول اوور کی گئی۔۔ ذرائع کے مطابق موجودہ بین الاقوامی صورتحال کے پیش نظر یو اے ای نے رقم کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا تھا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایوانِ…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا معاملہ جلد…
پاکستان نیوز پوائنٹ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس سے ڈیزل خریدنے…