اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان کے جے ایف-17 تھنڈر نے بھارتی S-400 دفاعی سسٹم تباہ کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان نے “آپریشن بنیان المرصوص” کا آغاز کر دیا اور پاکستان کے جے ایف-17 تھنڈر نے بھارتی S-400 دفاعی سسٹم تباہ کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان ایئرفورس کے جے ایف-17 تھنڈر طیارے نے بھارت کے جدید ترین S-400 فضائی دفاعی نظام کو تباہ کر دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاکستانی فضائیہ نے ہائپر سونک میزائلوں کی مدد سے بھارتی ریاست پنجاب کے علاقے آدم پور میں موجود S-400 سسٹم کو نشانہ بنایا، جس کی مالیت تقریباً 1.5 بلین امریکی ڈالر ہے۔ذرائع کے مطابق، یہ حملہ “آپریشن بنیان المرصوص” کے تحت کیا گیا، جو کہ بھارت کی حالیہ اشتعال انگیزیوں کے جواب میں شروع کیا گیا ہے۔ آپریشن کا آغاز فجر کے وقت کیا گیا، جس کے دوران پاکستان نے بھارت پر “فتح ون” میزائل فائر کیا۔ اس حملے میں بھارتی فضائیہ کی ادھم پور اور پٹھان کوٹ ائیر بیسز کے علاوہ براہموس میزائل اسٹوریج ڈپو کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی کا دائرہ مسلسل بڑھایا جا رہا ہے اور اب تک بھارت کے اندر 12 مختلف اہم اہداف کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ پاکستانی عسکری حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں دفاعی نوعیت کی ہیں اور ملک کی خودمختاری کے تحفظ کے لیے کی جا رہی ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر زرداری اور وزیر اعظم شہباز کی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے 3…

9 hours ago

پاکستان کو جی 24 کی چیئرمین شپ ملنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا اظہارِ مسرت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کو بین الحکومتی گروپ آف ٹوئنٹی فور…

9 hours ago

بھارت پاکستان میں دہشت گردی کا اسپانسر افغان طالبان رجیم بھارت کی پراکسی ہے ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے…

9 hours ago

اختلافات اپنی جگہ لیکن صوبے کے امن کیلئے متفق ہونا پڑے گا فیصل کریم کنڈی

پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اختلافات اپنی…

9 hours ago

ایران سے مذاکرات اچھے مرحلے پر ہیں امریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے مذاکرات اچھے مر…

9 hours ago

یمنی فوج کا حوثی ملیشیا کے خلاف آپریشن فجرِالیمن جاری 427 جنگجو ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ یمنی فوج کا حوثی ملیشیا کے خلاف آپریشن فجرِالیمن جاری ہے، تازہ…

9 hours ago