پاکستان نیوز پوائنٹ
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں نائب پاکستانی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے 30 ایرانی شہریوں کی واپسی میں معاونت پر پاکستان خوشی کا اظہار کرتا ہے۔اسحاق ڈار کے مطابق ان میں آٹھ ایرانی ماہی گیر شامل ہیں جنھیں برطانوی جہاز ایم ایم اے ویلر نے سمندر میں اس وقت بچایا جب ان کی کشتی ریت میں پھنس گئی تھی، جبکہ دیگر 22 ایرانی عملے کے ارکان اس لینور/ڈاوینا جہاز سے ہیں جسے حال ہی میں امریکی حکام نے روکا تھا۔ متوقع طور پر دونوں گروپ آئندہ دنوں میں کراچی کے راستے سفر کریں گے۔اسحاق ڈار نے مزید لکھا: ’ہم ایرانی، امریکی اور برطانوی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں تاکہ ایرانی شہریوں کی محفوظ منتقلی اور جلد وطن واپسی کو یقینی بنایا جا سکے۔ پاکستان انسانی ہمدردی کے تعاون اور اپنے ایرانی بھائیوں کی ہر ممکن مدد کے عزم پر قائم ہے
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…
پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…
پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…