اردو نیوز اپڈیٹس

پاک سعودیہ دفاعی تعاون جاری ہے دفاعی معاہدے پر عملدرآمد کیلئے وقت درکار ہوگا ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہےکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ دفاعی تعاون جاری ہے اور دفاعی معاہدے پر عمل درآمد کے لیے وقت درکار ہوگا۔اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہاکہ سعودی عرب میں حوثیوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان نے سعودی قیادت اور عوام سے اظہار یکجہتی کیا، پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، سالمیت کی حمایت جاری رکھےگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ دفاعی تعاون جاری ہے، پاکستانی فورسز سعودی عرب میں تربیت اور لاجسٹک مقاصد کے لیے موجود ہیں تاہم دفاعی معاہدے پر عمل درآمد کے لیے وقت درکار ہوگا اور جلد دفاعی تعاون کے مزید پہلو سامنے آئیں گے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود حل طلب مسئلہ ہے، بھارتی دعوؤں اور ہتھکنڈوں سے کشمیر کی متنازع حیثیت تبدیل نہیں ہوسکتی، اقوام متحدہ کا آفیشل نقشہ جموں و کشمیر کی متنازع حیثیت ظاہر کرتا ہے، بھارتی اقدامات کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔سجاد حیدرخان نے مزید کہا کہ پاکستان بھارت کے سہارن پور میں مسجد مسمار کرنے کی مذمت کرتا ہے، یہ واقعہ بابری مسجد کی یاد تازہ کرتا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ افغان طلبہ پر پابندی عائد کرنے کا تاثر درست نہیں، افغان طلبہ کے خلاف مکمل پابندی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، درست ویزا اور ڈگری پروگرام میں رجسٹریشن رکھنے والے افغان طلبہ تعلیم مکمل کرسکتے ہیں

Faisal Bukhari

Recent Posts

اللّٰہ کا فضل ہے طبیعت ٹھیک ہے لندن میں اچھا وقت گزرا آصف زرداری

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری وطن واپسی کیلئے لندن سے روانہ ہوگئے،…

13 hours ago

وزیرِ اعظم نے آٹو پالیسی 2026 کی منظوری دیدی

پاکستان نیوز پوائنٹ ذرائع کے مطابق آٹو پالیسی کا اعلان اگلے ہفتے آئی ایم ایف…

13 hours ago

پاکستان سمیت 8 مسلم ممالک کا اسرائیلی بستیوں کیخلاف برطانوی پابندیوں کا خیرمقدم

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب،پاکستان ، ترکیہ اور اردن سمیت 8 عرب و مسلم ممالک…

14 hours ago

قطر کی سعودی عرب کے جنوبی علاقوں پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ قطر کے حکام نے سعودی عرب کے جنوبی علاقوں پر حوثی حملوں…

14 hours ago

ایران نے امریکی پابندیوں سے بچنے کیلئے چین سے بارٹر تجارت شروع کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران امریکی پابندیوں سے بچنے اور عالمی بینکاری نظام سے گریز کے…

14 hours ago

خطے میں عدم استحکام کی جڑ امریکی فوجی مداخلت اور حاکمانہ پالیسیاں ہیں اسماعیل بقائی

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے یمن کی انصار اللہ سے متعلق امریکی وزیر خارجہ کے…

14 hours ago