اردو نیوز اپڈیٹس

پنجاب ذخیرہ اندوزی کیخلاف کریک ڈاؤن لاکھوں میٹرک ٹن گندم برآمد

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شروع کی گئی اینٹی ہورڈنگ مہم کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے، پنجاب میں گندم کے مصنوعی بحران کی حقیقت چند ہی روز میں سامنے آ گئی۔فوڈ ڈائریکٹوریٹ، پیرا اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے صوبے بھر میں مجموعی طور پر 1452 مقامات پر مشترکہ کارروائیاں کی گئیں، ان کارروائیوں کے دوران گندم کے بڑے پیمانے پر چھپائے گئے ذخائر کا انکشاف ہوا جو قیمتوں میں مصنوعی اضافہ اور فوڈ سکیورٹی کے خطرات کا باعث بن رہے تھے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق فلور ملز کے گندم ذخائر 31 اگست کو 14 لاکھ 19 ہزار میٹرک ٹن تھے جو صرف دو ہفتوں کے دوران بڑھ کر 12 ستمبر تک 15 لاکھ 46 ہزار 592 میٹرک ٹن ہو گئے۔سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر کرن خورشید کے مطابق مہم کے دوران مختلف فلور ملز سے ایک لاکھ 84 ہزار 191 میٹرک ٹن چھپائی گئی گندم برآمد کی گئی جبکہ گرائنڈ کی گئی گندم کی مقدار 2 لاکھ 48 ہزار 702 میٹرک ٹن رہی۔رپورٹس کے مطابق گراں فروشی کیلئے چھپائی گئی 5 لاکھ 59 ہزار 487 میٹرک ٹن گندم کو مارکیٹ میں فراہم کیا گیا جس سے آٹے کی قیمتوں میں استحکام پیدا ہوا۔ڈاکٹر کرن خورشید نے کہا ہے کہ گندم اور آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے ساتھ زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی، ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، حکومت پنجاب تاجروں کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے تاہم منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔انہوں نے عوام اور انڈسٹری کے دیانتدار عناصر سے اپیل کی کہ وہ ایسے بدعنوان عناصر کی نشاندہی میں حکومت سے تعاون جاری رکھیں۔ڈاکٹر کرن خورشید کے مطابق اینٹی ہورڈنگ مہم کی بدولت نہ صرف گندم کی قیمتوں میں استحکام آیا ہے بلکہ صوبے بھر میں فوڈ سکیورٹی کے اہداف بھی حاصل کئے جا رہے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم کا میجر حسنین شہزاداورکیپٹن عبدالصمد کی شہادت پر دکھ کااظہار

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے میجر حسنین شہزاداورکیپٹن عبدالصمد کی شہادت پر دکھ…

39 minutes ago

کوئٹہ پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ دونوں پائلٹ شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

41 minutes ago

ترقیاتی منصوبوں کی قربانی دے سکتے ہیں سکیورٹی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا گورنر کے پی

پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں دہشت…

44 minutes ago

پی ٹی آئی نے ضد اور انا کو ترجیح دے کر اپنی آخری پناہ گاہ اور حکومت بھی گنوا دی احسن اقبال

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے گورنر راج اور ایمرجنسی اصولی…

48 minutes ago

پشاور میں دفعہ 144 نافذ کسی بھی قسم کے احتجاج پر پابندی عائد

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈپٹی کمشنر نے پشاور میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے کسی بھی…

51 minutes ago

عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا…

53 minutes ago