پاکستان نیوز پوائنٹ
بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے بلوچستان میں ’فتنہ الہندوستان‘ سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے خلاف انیٹلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق 10 اگست 2026 کو سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا سے صفایا کردیا اور اس آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ آپریشن سیکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ آلہ کاروں کے خاتمے اور خطے میں دیرپا امن کی بحالی کے لیے جاری انسدادِ دہشت گردی کی مہم کے سلسلے میں کیا جب کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیسی ساختہ بم برآمد کیے. جنہیں موقع پر ہی تباہ کردیا گیا۔ترجمان پاک فوج نے نے بتایا کہ آپریشن کے فوراً بعد علاقے میں کلیئرنس اورسینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا تاکہ باقی ماندہ خطرات کا خاتمہ یقینی بنایا جاسکے۔ترجمان نے مزید کہا کہ ملک سے غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ”عزمِ استحکام“ وژن کے تحت انسدادِ دہشت گردی کی یہ بھرپور مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی…
پاکستان نیوز پوائنٹ افواجِ پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے…
پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب…
پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا. لانگ…
پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ٹرمپ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ امریکا 3…