اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ مکرمہ میں طے پانے والے مشترکہ دفاعی معاہدے پر بحرین نے بھی مثبت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ مکرمہ میں طے پانے والے مشترکہ دفاعی معاہدے پر انہیں مبارکباد دی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بحرینی وزیر خارجہ نے گزشتہ شب اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر مبارکباد پیش کی اور اس اہم پیش رفت کو سراہا۔ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نے اس موقع پر مستقبل قریب میں پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد کی خواہش کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا اور ان کے نیک جذبات پر شکریہ ادا کیا۔اسحاق ڈار نے اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کے قیام کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کو فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے حصول کے لیے بات چیت، سفارتی روابط اور پرامن ذرائع کو اہمیت دیتا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا وزیراعظم کی سعودی ائیرپورٹس پر حملوں کی شدید مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی…

4 hours ago

مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا ترجمان پاک فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ افواجِ پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے…

4 hours ago

سعودی عرب پر حملے پاکستان کے لیے تشویش کا باعث ہیں ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب…

4 hours ago

فیصل کریم کنڈی کا سہیل آفریدی کو مستعفی ہونے کا مشورہ لانگ مارچ پر تنقید

پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا. لانگ…

4 hours ago

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 7 خوارج ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات…

5 hours ago

ٹرمپ کا وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ٹرمپ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ امریکا 3…

5 hours ago