اردو نیوز اپڈیٹس

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی شہریوں کا ملا جلا ردِعمل

پاکستان نیوز پوائنٹ
حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی پر شہریوں نے ملے جلے تاثرات کا اظہار کیا ہے۔ کچھ شہریوں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے جبکہ بیشتر کا کہنا ہے کہ یہ کمی ناکافی ہے عوامی رائے کے مطابق 5روپے فی لیٹر کمی سے مہنگائی پر کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا۔ ایک اور شہری کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں کمی اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے، کم از کم 50 روپے فی لیٹر کمی کی جائے تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف ملے۔ دوسری جانب کچھ شہریوں نے حکومت کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اچھی شروعات ہے لیکن مستقل ریلیف کے لیے قیمتوں میں مزید کمی کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں 5 روپے66 پیسے فی لٹر تک کمی کی منظوری دی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 66 پیسے فی لٹر کمی کی منظوری دی گئی ہے اور پٹرول کی نئی قیمت 263 روپے 2 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 39 پیسے فی لٹر کمی کی منظوری دی گئی ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 275 روپے 41 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت 3 روپے 26 پیسے فی لٹر کمی کے بعد 181 روپے 71 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 2 روپے 74 پیسے کمی کے بعد 162 روپے 76 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان آئندہ 15 روز کیلئے کیا گیا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

معتبر معلومات تک رسائی شہریوں کا بنیادی حق ہے صدر مملکت

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ معلومات تک رسائی کے…

20 hours ago

وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری ہے، صوبے…

20 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات علاقائی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو

پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر…

20 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج سے باقاعدہ مذاکرات شروع ہوں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی طرف سے ساورن ویلتھ فنڈ اور گردشی قرض میں کمی…

21 hours ago

ٹانک پولیس وین پر دہشت گردوں کا حملہ، فائرنگ سے 3 اہلکار شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ ٹانک میں دہشت گردوں نے پولیس کی موبائل وین پر حملہ کر…

21 hours ago

وہ ڈاکٹر جس نے موسیقی میں نام بنانے کیلئے اپنا شعبہ چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری کا کام شروع کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ چین میں ایک ڈاکٹر نے اپنی بہترین ملازمت چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری…

21 hours ago