اردو نیوز اپڈیٹس

چینی ایئرلائن نے شنگھائی سے بیونس آئرس تک 29 گھنٹوں کی پرواز کی ہے چینی ایئرلائن نے نیا ریکارڈ قائم کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
29 گھنٹے مسلسل پرواز ، چینی ایئرلائن نے نیا ریکارڈ قائم کردیا ۔ چینی ایئرلائن نے شنگھائی سے بیونس آئرس تک 29 گھنٹوں کی مدت پر محیط پرواز کی ہے۔یہ پرواز چین سے ارجنٹینا تک کا سفر کرتی ہے۔ جس میں نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں مختصر وقفہ لیا جاتا ہے. تاکہ ایندھن کی فراہمی اور عملے کی تبدیلی کی جا سکے۔چین ایسٹرن ایئرلائنز کا یہ نیا روٹ تقریباً 12 ہزار 400 میل دوری کا ہے۔ جو دنیا کے نصف حصے کا فاصلہ بنتا ہے۔ پہلی پرواز 4 دسمبر کو شنگھائی سے روانہ ہوئی اور اپنے متعین وقت سے پہلے ہی بیونس آئرس پہنچ گئی۔اگرچہ یہ پرواز نان اسٹاپ نہیں ہے، لیکن اس کا دورانیہ دنیا کی طویل ترین کمرشل پرواز ہونے کا اعزاز حاصل کر چکا۔اس پرواز کی اہمیت اس بات میں ہے کہ یہ ایشیا اور جنوبی امریکا کے درمیان ایک نئی فضائی راہ قائم کرتی ہے ۔ جو تین براعظموں کو جوڑنے کا باعث بنے گی۔ایئرلائن کا کہنا ہے کہ یہ سروس ارجنٹینا میں مقیم مشرقی ایشیائی کمیونٹی کے لیے مفید ثابت ہو گی۔اس پرواز میں بوئنگ 777-300ER طیارہ استعمال کیا جا رہا ہے اور یہ ہفتے میں دو بار چلائی جا رہی ہے۔ماہرین کے مطابق یہ اقدام دنیا بھر کی ایئرلائنز کے لیے طویل ترین فضائی سفر کی حدود کو مزید بڑھانے کی کوشش ہے۔ جس سے مستقبل میں اور بھی طویل پروازیں متعارف ہو سکتی ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ صدر نے منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر…

2 hours ago

کے پی حکومت دہشتگردوں کیخلاف ایک لفظ نہیں بولتی پانی سر سے اوپر جا چکا اب یہ فیصلے کا وقت ہے وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے دہشتگردی کے واقعات میں عام شہریوں…

2 hours ago

امن و امان کیلیے سہیل آفریدی سمیت جس کی ضرورت ہوئی حفاظتی تحویل میں لیں گے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امن و امان…

2 hours ago

دھرنے سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں خیبرپختونخوا میں دہشت گردی ہمارا ایشو ہے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دھرنے سے ہمیں کوئی…

2 hours ago

وفاق نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے 11 رکنی ایڈوائزری کونسل قائم کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے ایڈوائزری…

2 hours ago

کرم میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام 12 خوارج ہلاک ہوگئے آئی ایس پی آر

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے…

2 hours ago