اردو نیوز اپڈیٹس

برازیل میں تند و تیز آندھی اسٹیچو آف لبرٹی گرگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
جنوبی برازیل میں آنے والی تیز آندھی کے نتیجے میں اسٹیچو آف لبرٹی کا مجسمہ نیچے آگرا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہے۔گزشتہ روز برازیل کے شہر گویبا میں تیز آندھی کے دوران فاسٹ فوٹ آؤٹ لیٹ کے نزدیک نصب 24 میٹر لمبا اسٹیچو آف لبرٹی کی نقل کرکے لگایا گیا مجسمہ گر پڑا تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہ ہوا۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں تیز آندھی کے وقت اسٹیچو آف لبرٹی کو پہلے جھکتے اور پھر گرتے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ اس دوران مصروف سڑک پرٹریفک بھی رواں دواں تھا۔مقامی حکام کے مطابق مجسمے کے گرنے کی وجہ معلوم کی جارہی ہے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے لیے اقدامات کیے جاسکیں۔دوسری جانب مجسمہ نصب کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت آس پاس کا علاقہ تقریباً خالی تھا جس کی وجہ سے عوام کسی بھی نقصان سے محفوظ رہی۔واضح رہے کہ اس سے قبل گویبا کی شہری انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو ریڈ الرٹ بھی جاری کیا جاچکا ہے جس میں شہریوں پر زور دیا گیا تھا کہ عوام گھر کے اندر رہیں ، برقی آلات بند رکھیں حتیٰ کہ دروازے اور کھڑکیوں کی مضبوطی کو یقینی بن

Faisal Bukhari

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ صدر نے منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر…

3 hours ago

کے پی حکومت دہشتگردوں کیخلاف ایک لفظ نہیں بولتی پانی سر سے اوپر جا چکا اب یہ فیصلے کا وقت ہے وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے دہشتگردی کے واقعات میں عام شہریوں…

3 hours ago

امن و امان کیلیے سہیل آفریدی سمیت جس کی ضرورت ہوئی حفاظتی تحویل میں لیں گے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امن و امان…

3 hours ago

دھرنے سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں خیبرپختونخوا میں دہشت گردی ہمارا ایشو ہے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دھرنے سے ہمیں کوئی…

3 hours ago

وفاق نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے 11 رکنی ایڈوائزری کونسل قائم کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے ایڈوائزری…

3 hours ago

کرم میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام 12 خوارج ہلاک ہوگئے آئی ایس پی آر

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے…

3 hours ago