اردو نیوز اپڈیٹس

چین اور روس ہم سے وینزویلا کا تیل خرید سکتے ہیں ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تیل کمپنیوں کے عہدے داروں سے گفتگو کے دوران ایک موقع پر کہا کہ چین اور روس ہم سے وینزویلا کا تیل خرید سکتے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں تیل کمپنیوں کے عہدیداروں سے گفتگو میں کہا امریکی تیل کمپنیوں کو وینزیلا میں سیکیورٹی گارنٹی ملے گی، امریکا فوری طور پر وینزویلا کے تیل کو ریفائن اور فروخت کرنا شروع کرے گا۔ انھوں نے کہا تیل کے تاجروں کو وینزویلا میں مکمل سیکیورٹی فراہم کریں گے، تیل کے اس کاروبار سے امریکی شہریوں کو فائدہ ہوگا، ہم نے ایک آئل ٹینکر پکڑا جو ہماری مرضی کے بغیر وینزویلا سے چلا تھا، پکڑے گئے ٹینکر کا تیل وینزویلا کے ساتھ معاہدے کے تحت فروخت کیا جائے گا۔ ٹرمپ نے کہا ہماری فوج نے وینزویلا میں جو کچھ کیا وہ بہت اچھا تھا، یہ تاریخ کا بہترین آپریشن تھا، وینزویلا میں تیل کے بڑے ذخائر ہیں، دیکھیں گے آئل کمپنیاں وینزویلا کا انفرااسٹرکچر کیسے بنائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وینزویلا میں 100 ارب ڈالر تک سرمایہ کاری پر غور کیا جا رہا ہے، کل ہمیں وینزویلا کی طرف سے 30 ملین بیرل تیل دیا گیا تھا، وہاں تیل کی کون سی کمپنیاں جائیں گی اس کا فیصلہ کریں گے، تیل کمپنیاں امریکا سے براہ راست ڈیل کریں گی، وینزویلا سے نہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اگلے ہفتے تیل کمپنیوں کے ساتھ ایک اور ملاقات کریں گے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف علی زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات ملکی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےملاقات…

22 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی لندن اسٹاک ایکسچینج کی مارکیٹ اوپن تقریب میں شرکت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم آفس کے مطابق پاکستان کے 3 ارب ڈالر کے Dual Tranche…

22 hours ago

ابھی تک نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کا ایجنڈا سینیٹ میں نہیں آیا یوسف رضا گیلانی

پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ابھی تک نئے…

22 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ارب ڈالر قسط کیلئے مذاکرات کا آغاز

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اقتصادی جائزے…

22 hours ago

فورسز کی کے پی اور بلوچستان میں کارروائیاں 7 دہشتگرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیوں میں 7 خوارج ہلاک ہوگئے۔سکیورٹی…

22 hours ago

ایران کو منجمد اثاثے بحال پابندیاں ختم کرنے سے متعلق کوئی پیشکش نہیں کی صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ…

22 hours ago