پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک جارحانہ بیان نے دنیا بھر میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ دنیا کے کسی بھی ملک پر حملے کا حکم دے سکتے ہیں اور انہیں اس حوالے سے مکمل اختیار حاصل ہے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ امریکا کے کمانڈر انچیف ہیں اور انہیں کوئی اس فیصلے سے روک نہیں سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی ملک پر حملہ کرنے کا فیصلہ وہ صرف اپنی سوچ اور اپنے طے کردہ اخلاقی اصولوں کے تحت کرتے ہیں اور کسی اور کی رائے کی پروا نہیں کرتے۔یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی سینیٹ نے ایک قرارداد بحث کے لیے منظور کی ہے، جس کے تحت صدر ٹرمپ کو وینزویلا میں مزید فوجی کارروائی کے لیے کانگریس سے اجازت لینا ہوگی۔ قرارداد کے حق میں 52 جبکہ مخالفت میں 47 ووٹ پڑے۔صدر ٹرمپ نے قرارداد کی حمایت کرنے والے اپنی ہی جماعت کے ریپبلکن سینیٹرز پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں سیاسی نتائج کی دھمکی بھی دی۔ تاہم بعد ازاں صدر ٹرمپ نے وینزویلا پر دوسرے مرحلے میں ممکنہ فوجی حملہ منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےملاقات…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم آفس کے مطابق پاکستان کے 3 ارب ڈالر کے Dual Tranche…
پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ابھی تک نئے…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اقتصادی جائزے…
پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیوں میں 7 خوارج ہلاک ہوگئے۔سکیورٹی…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ…