اردو نیوز اپڈیٹس

چین نے ایران کو ہتھیار فراہم کرنے کی رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
چین نے ایران کو ہتھیار فراہم کرنے کی رپورٹس کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیا۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ گو جیاکون نے پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکا کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے، امریکی فوجی موجودگی میں اضافہ خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کو ہتھیار فراہم کرنے کی رپورٹس مکمل بے بنیاد ہیں، موجودہ صورتحال انتہائی نازک مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں امن اور استحکام کی بحالی کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے، بحران کے حل کیلئے مکمل جنگ بندی ہی واحد مؤثر راستہ ہے۔ دوسری جانب سپین کے وزیراعظم کی چینی صدر سے بیجنگ میں ملاقات ہوئی، شی جن پنگ نے کہا کہ موجودہ عالمی نظام انتشار اور کمزور بین الاقوایم ڈھانچے کا شکار ہے، ممالک کا بین الاقوامی قانون کے ساتھ رویہ ان کی سوچ اور ذمہ داری کی عکاسی کرتا ہے۔ چینی صدر سے بیجنگ میں ابوظہبی کے ولی عہد خالد بن محمد بن زید النہیان نے بھی ملاقات کی۔ شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ دنیا اس وقت امن و جنگ اور اتحاد و تصادم کے اہم موڑ پر کھڑی ہے، موجودہ حالات میں قریبی ہم آہنگی اور مشترکہ حکمت عملی ناگزیر ہو چکی ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

22 hours ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

22 hours ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

22 hours ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

22 hours ago

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…

22 hours ago

ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہےامریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…

22 hours ago