اردو نیوز اپڈیٹس

ڈیلٹا ایئرلائنز کے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی ویڈیو وائرل

پاکستان نیوز پوائنٹ
ڈیلٹا ایئر لائنز کی اٹلانٹا جانے والی ایک طیارے کو پرواز کے فوراً بعد انجن میں آگ لگنے کے باعث لاس اینجلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اور رن وے پر موجود فائر بریگیڈ نے فوری طور پر آگ پر قابو پا لیا۔طیارہ جیسے ہی لاس اینجلس ایئرپورٹ سے اڑا، اس کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی۔پائلٹ نے فوری طور پر ایمرجنسی کا اعلان کیا اور واپس لینڈنگ کی تیاری شروع کی۔ ایئر ٹریفک کنٹرول (ATC) نے طیارے کو واپس ایئرپورٹ کی جانب رہنمائی دی اور زمینی ایمرجنسی سروسز کو الرٹ کر دیا۔فلائٹ ریڈار 24 کے ڈیٹا سے پتا چلتا ہے کہ پرواز DL446 پہلے بحرالکاہل کی جانب بڑھی، پھر زمین پر واپس آنے سے قبل Downey اور Paramount کے علاقوں کے اوپر چکر لگایا تاکہ عملہ حفاظتی چیک مکمل کر سکے اور محفوظ لینڈنگ کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس دوران طیارہ مناسب بلندی اور رفتار برقرار رکھے رہا۔آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، جبکہ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ یہ طیارہ تقریباً 25 سال پرانا ہے اور اس میں جنرل الیکٹرک CF6 انجن نصب ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ملک کی معیشت استحکام کی جانب بڑھ رہی ہے وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ…

11 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر اہم دورے پر ایران…

11 hours ago

پاکستان کی معاشی پوزیشن بہتر موڈیز نے کریڈٹ ریٹنگ بڑھا دی

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی خود مختار کریڈٹ ریٹنگ سی…

11 hours ago

پشاور ہائیکورٹ نے بجلی کے بل میں ٹیکسز کی وصولی کو معطل کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ عدالت نے بجلی کے بل میں بغیر تفصیل کے ٹیکسز کی وصولی…

11 hours ago

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ…

11 hours ago

برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا

پاکستان نیوز پوائنٹ برطانیہ کے وزیر اعظم اینڈی برنہم عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے…

11 hours ago