اردو نیوز اپڈیٹس

ڈیڈلائن ختم ہونے سے پہلے ایران سےمثبت جواب ملنےکی توقع ہے جےڈی وینس

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف جاری اقدامات میں امریکا اپنے فوجی مقاصد بڑے پیمانے پر حاصل کرچکا ہے، جبکہ جنگ بندی سے متعلق تجاویز پرایران کے مثبت جواب کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہا کہ جنگ بندی کی پیشکش پردی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے سے پہلے ایران کی جانب سے ردعمل موصول ہونے کا امکان ہے، امریکا کو یقین ہے کہ آج رات 8 بجے تک ایران سے جواب حاصل کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے ایرانی مذاکرات کاروں کے حوالے سے کہا کہ ماضی کی طرح اس بار بھی ان میں تیزی نظر نہیں آ رہی. تاہم سفارتی سطح پر کوششیں جاری ہیں اور پیش رفت کی امید برقرار ہے۔امریکی نائب صدر کے بیان نے خطے کی صورتحال کومزید اہم بنا دیا ہے، جبکہ عالمی برادری کی نظریں ایران کے ممکنہ ردعمل پرمرکوز ہیں۔ماہرین کے مطابق ایران کا جواب آئندہ صورتحال کے تعین میں کلیدی کردارادا کریگا. جس سے خطے میں کشیدگی کم یا مزید بڑھ سکتی ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے وزیر اعظم کی ملاقات ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایوانِ…

1 hour ago

وزیراعظم نے آج خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب کرلیا ایمرجنسی لگانے سے متعلق فیصلےکا امکان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب…

2 hours ago

پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری ہونے کا انکشاف

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری…

2 hours ago

پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر راج نافذکرنا نہیں چاہتی وزیراعلیٰ سندھ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر…

2 hours ago

ایران کا معاملہ جلد اور کسی نہ کسی صورت ختم ہو جائیگا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا معاملہ جلد…

2 hours ago

روس سے ڈیزل خریدنے کا معاہدہ جنگ لمبی کرنے کیلئے سرمایہ کاری ہے زیلنسکی

پاکستان نیوز پوائنٹ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس سے ڈیزل خریدنے…

2 hours ago