اردو نیوز اپڈیٹس

ڈی جی آئی ایس پی آر کی شفاء تعمیر ملت یونیورسٹی میں خصوصی نشست

پاکستان نیوز پوائنٹ
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے شفاء تعمیر ملت یونیورسٹی اسلام آباد کے طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی معلوماتی نشست کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آرکی شفاء تعمیرِملت یونیورسٹی آمد پراساتذہ، فیکلٹی ممبران اورطلبہ نے پرتپاک استقبال کیا، انہوں نے قومی سلامتی کے امور بشمول انسداد دہشتگردی اور انفارمیشن وار فیئر پر تفصیلی گفتگو کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے خصوصی سیشن کے دوران طلبہ کےسوالات کے تفصیلی اور مدلل جوابات دیے۔ خصوصی نشست کےبعدشرکاء کاکہنا تھا کہ اس سیشن میں کئی ابہام دورہوئے اور ذمہ دارانہ سوشل میڈیا استعمال سےمتعلق جامع آگاہی حاصل ہوئی۔ شرکاء نے کہا کہ معرکہ حق کی تاریخی فتح نے پاکستان کے وقار اور عالمی تشخص کو مزید مستحکم اور بلند کیا، دفاع وطن کیلئے افواجِ پاکستان کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نوجوانوں کوجعلی خبروں، منفی پروپیگنڈے اور ہائبرڈ وارفیئر کے خطرات سے آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے، سوشل میڈیا پر کسی بھی خبر یا معلومات کو آگے بڑھانے سے قبل اس کی حقیقت اور مستند ذرائع سے تصدیق ناگزیر ہے۔ وائس چانسلرشفاءتعمیرِملت یونیورسٹی ڈاکٹرمحمد اقبال خان نے کہا کہ نوجوان نسل کو پاکستان کےاستحکام اورسلامتی کیلئے مثبت کردارادا کرنا چاہئے۔ اس موقع پر اساتذہ اور طلبہ نے قومی سلامتی کو درپیش خطرات کے پیش نظرمسلح افواج کے ساتھ یکجہتی کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا، مختلف شہروں، بالخصوص وزیرستان کے طلبہ نے خصوصی نشست کو مثبت اور مؤثر پیشرفت قرار دیتے ہوئے بھرپور انداز میں سراہا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

معتبر معلومات تک رسائی شہریوں کا بنیادی حق ہے صدر مملکت

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ معلومات تک رسائی کے…

14 hours ago

وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری ہے، صوبے…

14 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات علاقائی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو

پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر…

14 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج سے باقاعدہ مذاکرات شروع ہوں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی طرف سے ساورن ویلتھ فنڈ اور گردشی قرض میں کمی…

15 hours ago

ٹانک پولیس وین پر دہشت گردوں کا حملہ، فائرنگ سے 3 اہلکار شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ ٹانک میں دہشت گردوں نے پولیس کی موبائل وین پر حملہ کر…

15 hours ago

وہ ڈاکٹر جس نے موسیقی میں نام بنانے کیلئے اپنا شعبہ چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری کا کام شروع کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ چین میں ایک ڈاکٹر نے اپنی بہترین ملازمت چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری…

15 hours ago