اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت بڑھتی ہوئی آبادی کے مسائل پر اہم اجلاس

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت بڑھتی ہوئی آبادی کے مسائل پر اہم اجلاس وزیراعظم کی بڑھتی ہوئی آبادی کے کیلئے مؤثر اور مربوط قومی حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت وزیراعظم کا قومی سطح پر آبادی سے متعلق پالیسی سازی کیلئے نیشنل پاپولیشن کونسل قائم کرنے کا فیصلہ وزیراعظم نیشنل پاپولیشن کونسل کی خود سربراہی کریں گے نیشنل پاپولیشن کونسل میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان شامل ہوں گے وسائل اور آبادی میں توازن ہی پائیدار ترقی کی ضمانت ہے : وزیراعظم تیزی سے بڑھتی آبادی سے قومی وسائل پر دباؤ بڑھ رہا ہے اور ترقی کیلئے بڑا چیلنج ہے : وزیراعظم حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ آگاہی مہم، صحت و تعلیم کی سہولیات میں بہتری اور متوازن ترقی کے ذریعے سے آبادی کی بڑھتی ہوئی رفتار پر قابو پایا جا سکے : وزیراعظم آبادی کے بہتر نظم و نسق کیلئے “ہول آف دی گورنمنٹ اپروچ” اپنائی جائے : وزیراعظم وزیراعظم کی عوامی آگاہی مہم میں علمائے کرام اور کمیونٹی رہنماؤں کی شمولیت یقینی بنانے کی ہدایت اجلاس کو ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی اور کنٹرول و بہبود کے حوالےسے اقدامات پر بریفنگ دی گئی ملک میں آبادی کی شرح نمو 2.55 فیصد تک پہنچ چکی ہے جو ایک بڑا چیلنج ہے : بریفننگ تمام ہیلتھ مراکز پر خاندانی منصوبہ بندی کی سہولیات مہیا کرنے سے آبادی پر کنٹرول میں مدد ملے گی: بریفنگ سماجی تحفظ کے پروگراموں کو خاندانی منصوبہ بندی سے جوڑا جائے گا : بریفنگ خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے سے آبادی پر قابو پانے میں اہم کردار ہے : بریفنگ خاندانی منصوبہ بندی پر آگاہی مہم چلائی جا رہی ہے : بریفنگ اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفیٰ کمال ، وزیر مملکت برائے قومی صحت ملک مختار احمد بھرتھ اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی ۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

معتبر معلومات تک رسائی شہریوں کا بنیادی حق ہے صدر مملکت

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ معلومات تک رسائی کے…

13 hours ago

وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری ہے، صوبے…

13 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات علاقائی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو

پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر…

13 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج سے باقاعدہ مذاکرات شروع ہوں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی طرف سے ساورن ویلتھ فنڈ اور گردشی قرض میں کمی…

14 hours ago

ٹانک پولیس وین پر دہشت گردوں کا حملہ، فائرنگ سے 3 اہلکار شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ ٹانک میں دہشت گردوں نے پولیس کی موبائل وین پر حملہ کر…

14 hours ago

وہ ڈاکٹر جس نے موسیقی میں نام بنانے کیلئے اپنا شعبہ چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری کا کام شروع کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ چین میں ایک ڈاکٹر نے اپنی بہترین ملازمت چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری…

14 hours ago