اردو نیوز اپڈیٹس

کراچی کے علاقے لانڈھی میں واقع ایک گارمنٹ فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث عمارت گر گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ
کراچی کے علاقے لانڈھی میں واقع ایک گارمنٹ فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث عمارت گر گئی، جس کے نتیجے میں 2 فائر فائٹرز زخمی ہوگئے، طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان ریسکیو 1122کے مطابق آگ بجھانے کےلیے فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 نے واٹر کارپوریشن سے فوری مدد طلب کی۔ ترجمان 1122 کا کہنا ہے کہ سی ای او کی ہدایت پر لانڈھی ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، شیر پاؤ ہائیڈرنٹ پر بھی ٹینکرز کو اسٹینڈ بائی پر الرٹ کر دیا گیا۔ ترجمان نے بتایا ہے کہ واٹر کارپوریشن کی جانب سے جائے وقوع پر فوری طور پر واٹر ٹینکرز روانہ کر دیے گئے ہیں، انچارج ہائیڈرنٹس فائر بریگیڈ اور ریسکیو حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔
ترجمان 1122 کا کہنا ہے کہ آگ نے 3 منزلہ فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، آگ کی شدت میں تیزی سے اضافہ ہوا جس سے پہلے فیکٹری کے مختلف حصوں کی دیواریں گرنے لگیں، بعد میں پوری فیکٹری منہدم ہو گئی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کی 12 سےزائد گاڑیاں اور اسنارکل آگ بجھانے میں مصروف ہیں، اطراف کی فیکٹریوں میں موجود فائر ٹیموں کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے وزیر اعظم کی ملاقات ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایوانِ…

21 hours ago

وزیراعظم نے آج خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب کرلیا ایمرجنسی لگانے سے متعلق فیصلےکا امکان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب…

21 hours ago

پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری ہونے کا انکشاف

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری…

21 hours ago

پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر راج نافذکرنا نہیں چاہتی وزیراعلیٰ سندھ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر…

21 hours ago

ایران کا معاملہ جلد اور کسی نہ کسی صورت ختم ہو جائیگا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا معاملہ جلد…

21 hours ago

روس سے ڈیزل خریدنے کا معاہدہ جنگ لمبی کرنے کیلئے سرمایہ کاری ہے زیلنسکی

پاکستان نیوز پوائنٹ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس سے ڈیزل خریدنے…

21 hours ago