اردو نیوز اپڈیٹس

گلوبل پیس انڈیکس کی طرف سے دنیا کے 10 محفوظ ترین ممالک کی فہرست جاری کر دی گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ
گلوبل پیس انڈیکس کی طرف سے دنیا کے 10 محفوظ ترین ممالک کی فہرست جاری کر دی گئی، جس میں آئس لینڈ کو محفوظ ترین ممالک میں سرفہرست قرار دیا گیا ہے۔گلوبل پیس انڈیکس کی طرف سے کی جانیوالی درجہ بندی کے دوران دنیا کی تقریبا سو فیصد آبادی کا احاطہ کیا گیا، محفوظ ترین ممالک میں جرائم کی شرح تقریبا نہ ہونے کے برابر ہے۔جبکہ فوجی معاملات، اندرونی تنازعات، سیاسی عدم استحکام، مضبوط سماجی بہبود کا نظام، تعلیم، انصاف کا نظام اور صحت جیسی بنیادی سہولتوں اور مضبوط ڈیجیٹل سیکیورٹی سمیت دیگر امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔مذکورہ محفوظ ترین ممالک میں آئس لینڈ پہلے نمبر پر ہے جو 2008 سے اپنی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہے۔ یہاں کے باشندوں کی متوقع عمر 82.6 سال ہے، یورپی یونین میں یہ شرح 80.9 ہے۔آئر لینڈ اس درجہ بندی میں دوسرے جبکہ آسٹریا تیسرے نمبر پر رہا۔چوتھے نمبر پر نیوزی لینڈ، پانچویں پر سنگاپور، سوئٹزرلینڈ چھٹے نمبر پر، پرتگال ساتویں، ڈنمارک آٹھویں، سلووینیا نویں اور ملائیشیا کو 10ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر آصف زرداری کا ہنگامی دورہ لاہور اہم سیاسی شخصیت سے ملاقات متوقع

پاکستان نیوز پوائنٹ سیاسی منظر نامے میں اہم پیشرفت کا امکان، صدر آصف علی زرداری…

9 hours ago

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے عوامی جمہوریہ چین کے پاکستان میں سفیر عزت مآب جیانگ زیڈونگ کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم نے 25 نومبر کو تیانگونگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے پاکستان کے…

9 hours ago

کراچی میں عمارت گرنے کا واقعہ وزیرِ اعلیٰ سندھ کا سیکریٹری بلدیات ڈی سی و ایس ایسی پی ایسٹ کو فوری ہٹانے کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سیکریٹری بلدیات وسیم ششماد کو…

9 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ سیکیورٹی فورسز نے 20 نومبر سے بلوچستان کے اضلاع نوشکی، سبی، پنجگور…

9 hours ago

سونے کی قیمت میں ایک روزہ وقفے کے بعد دوبارہ اضافہ

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی ومقامی صرافہ مارکیٹوں میں غیر یقینی صورتحال کے باعث سونے اور…

9 hours ago