اردو نیوز اپڈیٹس

کسان زرعی ادارے اساتذہ اور ماہرین آگے بڑھیں وزیر اعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر اعظم شہباز شریف نے کسانوں، زرعی اداروں، اساتذہ اور ماہرین پر زور دیا کہ وہ آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کریں۔وزیر اعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بنیادی طور پر ایک زرعی معیشت ہے۔ اور ملک کی 65 فیصد آبادی دیہی علاقوں میں رہتی ہے۔ جبکہ زراعت پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی کاروباری شخصیات کے درمیان بی ٹو بی اور جی ٹو جی ایم او یوز پر دستخط ہو چکے ہیں۔ اور ان ایم او یوز کو عملی معاہدوں میں تبدیل کرنے کے لیے مثبت پیشرفت جاری ہے۔ دنیا کی تاریخ میں کبھی بھی بغیر محنت کے کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔شہباز شریف نے کہا کہ ایک ہزار زرعی گریجویٹس کو چین کے تحقیقی مراکز میں تربیت کے لیے بھیجا گیا۔ تاکہ جدید ٹیکنالوجی اور طریقوں کے ذریعے زرعی پیداوار میں اضافہ کیا جا سکے۔ جو وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کسانوں، زرعی اداروں، اساتذہ اور ماہرین پر زور دیا کہ وہ آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کریں۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ زیادہ پیداوار اور اعلیٰ معیار کے ذریعے تجارتی سرپلس حاصل کیا جائے۔وزیر اعظم نے کہا کہ پالیسی ریٹ 22 فیصد سے کم ہو کر ساڑھے 10 فیصد پر آ چکا ہے۔ جو معیشت کے لیے ایک مثبت پیشرفت ہے۔انہوں نے سی پیک کو گیم چینجر منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب سی پیک فیز ٹو کے منتظر ہیں۔ وزیراعظم نے اس امید کا اظہار بھی کیا۔ کہ چین کے صدر پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کی سالگرہ کی تقریبات میں پاکستان کے مہمان ہوں گے۔وزیراعظم شہباز شریف نے نوجوانوں کو پاکستان کا مستقبل اور روشن کل کی امید قرار دیتے ہوئے۔ کہا کہ محنت اور خلوص کے ساتھ پاکستان کو عظیم بنائیں گے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

2 hours ago

قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…

2 hours ago

آئی ایم ایف شرائط وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…

2 hours ago

کچھ بھی ہوجائے پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…

2 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 6 دہشتگرد ہلاک 9 مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…

2 hours ago

ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا مرکز تھا اب بدمعاشی نہیں کرسکتا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

2 hours ago