اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔آج 20 جنوری 2026 کو ایک تولہ سونا 4 ہزار 300 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 93 ہزار 662 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ تازہ نرخ کے مطابق منگل 20 جنوری 2026 کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 300روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 93 ہزار 662 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونا 3 ہزار 686 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 23 ہزار 235 روپے میں فروخت ہوا۔ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط سونے کی 10 گرام قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ 3 ہزار 379 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 87 ہزار 979 روپے تک جا پہنچی۔دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ مقامی مارکیٹ میں چاندی کی فی تولہ قیمت 87 روپے اضافے کے بعد 9 ہزار 869 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام چاندی 75 روپے اضافے کے ساتھ 8 ہزار 461 روپے میں فروخت ہوئی۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے. جہاں فی اونس سونا 43 ڈالر اضافے کے ساتھ 4 ہزار 713 ڈالر پر ٹریڈ کرتا رہا جبکہ چاندی کی قیمت 0.87 ڈالر اضافے کے بعد 93.94 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمتوں کا تعین انٹربینک ایکسچینج ریٹس کی بنیاد پر کیا جاتا ہے اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی خالصیت 999 یعنی 24 قیراط برقرار ہے۔ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور ڈالر کی قیمت میں تبدیلی کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید رد و بدل کا امکان موجود ہے. جس کے باعث سرمایہ کار اور خریدار محتاط رویہ اختیار کر رہے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

3 hours ago

قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…

3 hours ago

آئی ایم ایف شرائط وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…

3 hours ago

کچھ بھی ہوجائے پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…

3 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 6 دہشتگرد ہلاک 9 مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…

3 hours ago

ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا مرکز تھا اب بدمعاشی نہیں کرسکتا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

3 hours ago