اردو نیوز اپڈیٹس

کم آمدنی والوں کے لیے سستے گھروں کی فراہمی ترجیح وزیراعظم کا ہاؤسنگ اصلاحات تیز کرنے کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کم آمدنی والوں کے لیے سستے گھروں کی فراہمی ترجیح ہے۔وزیراعظم کی زیر صدارت وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے امور پر اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ہاؤسنگ سیکٹر میں اصلاحات اور کم آمدنی والے طبقے کے لیے رہائش کی فراہمی پر غور کیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سستے گھروں کے منصوبے، نجی شعبے کی حوصلہ افزائی اور عوامی سہولیات کی بہتری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے عام آدمی تک ہاؤس فنانس کی سہولت مؤثر انداز میں پہنچانے کے لیے عملی اقدامات تیز کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔اجلاس کو وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے اسٹریٹجک روڈ میپ پر بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ تعمیراتی شعبے کے ٹیکس اسٹرکچر میں اصلاحات کی جا رہی ہیں اور اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور صوبوں کے درمیان مشاورت جاری ہے۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ہاؤس مورٹگیج اصلاحات کے مسودے پر کام جاری ہے جبکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کم آمدنی والے افراد کے لیے گھروں کی تعمیر کا لائحہ عمل بھی تیار کیا جا رہا ہے۔حکام کے مطابق رئیل اسٹیٹ اور ہاؤسنگ کے شعبے کو منظم کرنے کے لیے ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کی تجویز زیر غور ہے۔ اس کے علاوہ ہاؤس فنانس کے فروغ کے لیے رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ کے حوالے سے وزارت خزانہ ، ایف بی آر اور صوبے وزارت ہاؤسنگ کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔اجلاس میں وفاقی وزرا ء محمد اورنگزیب ، اعظم نذیر تارڑ ، احد چیمہ ، شزا فاطمہ اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر وزیراعظم گورنر خیبر پختونخوا بلاول اور دیگر رہنماؤں کا پشاور سکول حادثے میں اموات پر اظہار افسوس

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر سیاسی رہنماؤں…

13 hours ago

احتجاج کے کوئی آثار نہیں جنہوں نے کے پی میں لوٹ مار مچائی ہوئی تھی وہ غائب ہوگئے خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنہوں نے کے پی…

13 hours ago

ایوان کا اختیار ہےکہ پختونخوا میں نافذ ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق کرے وزیر قانون

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا ہےکہ ایوان کا اختیار ہےکہ…

13 hours ago

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے ضلع واشک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن…

13 hours ago

نجی اسکول کی چھت گرنے سے 21 بچے اور ایک ٹیچر جاں بحق

پاکستان نیوز پوائنٹ پشاور میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے 21 بچے اور ایک…

13 hours ago