اردو نیوز اپڈیٹس

کوئٹہ میں شدید سردی درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا کوئٹہ میں منفی 9اور زیارت میں درجہ حرارت منفی 13 تک جا پہنچا

پاکستان نیوز پوائنٹ
کوئٹہ آج رات کو 9 بجے درجہ حرارت 10 تک پہنچ جائے گا ۔ کوئٹہ شدید سردی کے باعث گھروں کی ٹینکیوں اور نلوں میں بھی پانی جم گیا ہے، جس سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقے اس وقت شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، جہاں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے جا پہنچا ہے۔ گزشتہ روز بارش اور برفباری کے بعد شام سے یخ بستہ سائبیرین ہواؤں کا سلسلہ شروع ہوا جو تاحال جاری ہے۔ اور یہ سلسلہ اگلے دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے شدید سردی کے باعث نہ صرف سڑکوں اور کھلے مقامات پر پانی جم گیا ہے بلکہ گھروں کی ٹینکیوں اور نلوں میں بھی پانی منجمد ہو چکا ہے، جس کی وجہ سے شہری پانی کے حصول میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ماہرین کے مطابق موجودہ سردی نے گزشتہ 30 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ گزشتہ رات درجہ حرارت منفی 13 تک پہنچا جبکہ دن میں درجہ حرارت منفی 9 رہا، تاہم سردی کی شدت منفی 12 محسوس کی گئی۔ کوئٹہ، قلات، مستونگ، سوراب، زیارت، کان مہترزئی، توبہ کاکڑی اور توبہ اچکزئی سمیت کئی وسطی اور شمالی علاقوں کو بلوچستان کے انتہائی سرد علاقوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب کے دوران جنرل اسمبلی میں تالیاں بجتی رہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف کے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران سامعین…

15 hours ago

فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن…

15 hours ago

افغانستان سے دہشتگردی کے خاتمے تک خطے میں امن و ترقی ممکن نہیں اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے افغانستان سے…

15 hours ago

جنگ مسلط کی گئی توپچھلے سال کی طرح حشرکریں گے وزیر دفاع نے بھارت کو پھر خبردار کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو…

15 hours ago

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اہم اجلاس شرکاء کا معاہدے کے عہد و پیمان کو مؤثر عسکری تعاون میں تبدیل کرنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ترکیے ، پاکستان اور سعودی عرب…

15 hours ago

ایران کا ایٹمی معائنہ کاروں کو دوبارہ رسائی دینے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اقوامِ متحدہ کے…

15 hours ago