اردو نیوز اپڈیٹس

کوئٹہ کے نواحی علاقے دشت میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے آپریشن کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
کوئٹہ کے نواحی علاقے دشت میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے آپریشن کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، دہشت گردوں کے قبضے سے گولہ بارود اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا.ترجمان کے مطابق ملزمان بچے مصور کاکڑ کے قتل سمیت سنگین مقدمات میں مطلوب تھے، جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔کوئٹہ کے نواحی علاقے دشت میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا. اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم مذہبی تنظیم سے تھا اور وہ سنگین جرائم میں ملوث تھے۔سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران ایک گرفتار ملزم، جو کمسن مقتول مصور کاکڑ کے قتل میں ملوث تھا، کو اس کے ساتھیوں کی نشاندہی کے لیے ساتھ لایا گیا تھا. جیسے ہی ٹیم نے دشت میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا. ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی جوابی کارروائی میں سی ٹی ڈی اہلکاروں نے بھرپور مقابلہ کیا۔ترجمان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں گرفتار ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے 2 ساتھی بھی مارے گئے۔ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ تینوں دہشت گرد مختلف دہشت گردی کی وارداتوں، قتل، اقدامِ قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھے. آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔سی ٹی ڈی کے مطابق علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کر دیا گیا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ صدر نے منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر…

21 hours ago

کے پی حکومت دہشتگردوں کیخلاف ایک لفظ نہیں بولتی پانی سر سے اوپر جا چکا اب یہ فیصلے کا وقت ہے وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے دہشتگردی کے واقعات میں عام شہریوں…

21 hours ago

امن و امان کیلیے سہیل آفریدی سمیت جس کی ضرورت ہوئی حفاظتی تحویل میں لیں گے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امن و امان…

21 hours ago

دھرنے سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں خیبرپختونخوا میں دہشت گردی ہمارا ایشو ہے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دھرنے سے ہمیں کوئی…

21 hours ago

وفاق نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے 11 رکنی ایڈوائزری کونسل قائم کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے ایڈوائزری…

21 hours ago

کرم میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام 12 خوارج ہلاک ہوگئے آئی ایس پی آر

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے…

21 hours ago