اردو نیوز اپڈیٹس

کوہاٹ سی ٹی ڈی اور پولیس کا خفیہ اطلاع پر آپریشن 6 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ
سی ٹی ڈی اور کوہاٹ پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف بڑا آپریشن کیا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ ڈی پی او کوہاٹ شہباز الہٰی کے مطابق سی ٹی ڈی اور کوہاٹ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ تھانہ لاچی کے مختلف علاقوں میں دہشتگرد موجود ہیں اور کسی بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ اطلاع ملنے پر سی ٹی ڈی اور پولیس کی بھاری نفری نے مشترکہ سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن شروع کیا۔ آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی جس پر پولیس اور سی ٹی ڈی اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ حکام کے مطابق قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا، علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن جاری ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاچی، کوہاٹ میں خوارجیوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر پولیس اور سی ٹی ڈی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے خیبرپختونخوا پولیس اور سی ٹی ڈی کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے 6 دہشت گردوں کو جہنم رسید کرنے پر پولیس اور سی ٹی ڈی کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتا ہوں، خیبرپختونخوا پولیس اور سی ٹی ڈی کے دلیر جوانوں پر فخر ہے، خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائیاں قابل تعریف ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت وزیراعظم وزیر داخلہ کا کراچی میں شہید رینجرز اہلکاروں کو خراج عقیدت

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری ،وزیراعظم شہباز شریف ،وزیر داخلہ محسن نقوی…

22 hours ago

کراچی رینجرز کے کیمپ پر کالعدم تنظیم کا حملہ ناکام 3 دہشتگرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر کالعدم تنظیم کا حملہ ناکام بنا…

22 hours ago

وزیراعلیٰ سندھ کا بجٹ پر اظہارِ خیال وفاق سےفنڈز کی عدم فراہمی پر تحفظات

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں بجٹ پر…

22 hours ago

اسحاق ڈار کا یورپی یونین کی خارجہ امور و سلامتی پالیسی کی سربراہ سے ٹیلیفونک رابطہ

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا یورپی یونین کی خارجہ…

22 hours ago

کراچی دہشت گرد حملے میں شہید رینجرز جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا

پاکستان نیوز پوائنٹ کراچی میں دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پاکستان رینجرز (سندھ)…

22 hours ago