پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران کی جانب سے میزائل اور ڈرونز کے بڑھتے حملوں کے بعد اسرائیل کے پاس میزائل روکنے والے انٹر سیپٹرز تیزی سے کم ہو رہے ہیں۔امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق اسرائیل نے امریکا کو بتایاکہ اس کے پاس بیلسٹک میزائل انٹر سیپٹرز بہت کم رہ گئے، امریکا اسرائیل کی کم انٹرسیپٹر صلاحیت سے مہینوں سے آگاہ ہے۔یاد رہےکہ اسرائیلی جارحیت کے جواب میں ایران کی جانب سے تل ابیب سمیت مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ادھر عرب میڈیا نے 15 روز سے جاری امریکا، اسرائیل اور ایران جنگ میں اموات کے اعدادو شمار جاری کر دیے۔عرب میڈیا کے مطابق 15 روز میں امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے نتیجے میں ایران میں 1444 افراد شہید ہوئے۔ اسرائیلی حملوں سے لبنان میں 773 افراد شہید ہوئے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل میں 14 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 15 روز میں ایرانی حملوں میں 11 امریکی فوجی مارے گئے۔یواے ای میں 6، سعودیہ عرب میں 2 ، عراق میں 26، کویت میں 6، عمان میں 3، بحرین میں 2 افراد جاں بحق ہوئے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر سیاسی رہنماؤں…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنہوں نے کے پی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے سہیل آفریدی نے کے پی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا ہےکہ ایوان کا اختیار ہےکہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے ضلع واشک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن…
پاکستان نیوز پوائنٹ پشاور میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے 21 بچے اور ایک…