اردو نیوز اپڈیٹس

کویت 2 آئل ریفائنریز پر ڈرون حملوں کے بعد آگ بھڑک اٹھی

پاکستان نیوز پوائنٹ
کویت میں دو آئل ریفائنریز پر ڈرون حملوں کے نتیجے میں آگ لگ گئی.تاہم حکام کے مطابق دونوں واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور صورت حال پر قابو پالیا گیا ہے۔ترک میڈیا کے مطابق کویت پیٹرولیم کارپوریشن نے بتایا کہ پہلا ڈرون حملہ مینا الاحمدی ریفائنری کے ایک آپریشنل یونٹ پر کیا گیا.جس کے نتیجے میں محدود نوعیت کی آگ بھڑک اٹھی.یہ ریفائنری کویت نیشنل پیٹرولیم کمپنی کے زیر انتظام ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ اداروں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پانے اور تنصیب کے محفوظ آپریشن کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات شروع کر دیے۔دوسری جانب ایک اور ڈرون حملہ مینا عبداللہ ریفائنری کے آپریشنل یونٹ پر کیا گیا، جس کے باعث وہاں بھی آگ لگ گئی۔ حکام کے مطابق دونوں ریفائنریز پر حفاظتی اقدامات پہلے سے موجود تھے جس کے باعث عملے کو محفوظ رکھا گیا۔
کویت کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق آگ بجھانے کیلئے چھ فائر فائٹنگ ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور دونوں مقامات پر آگ پر قابو پا لیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں کویت میں میزائل اور ڈرون حملوں کی کوششوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے. جنہیں بیشتر مواقع پر ناکام بنا دیا گیا۔ کسی بھی حملے میں جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔دوسری جانب ایران کا کہنا ہے کہ وہ خطے میں امریکی مفادات اور تنصیبات کو نشانہ بنا رہا ہے، جو امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کا حصہ ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر وزیراعظم گورنر خیبر پختونخوا بلاول اور دیگر رہنماؤں کا پشاور سکول حادثے میں اموات پر اظہار افسوس

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر سیاسی رہنماؤں…

13 hours ago

احتجاج کے کوئی آثار نہیں جنہوں نے کے پی میں لوٹ مار مچائی ہوئی تھی وہ غائب ہوگئے خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنہوں نے کے پی…

13 hours ago

ایوان کا اختیار ہےکہ پختونخوا میں نافذ ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق کرے وزیر قانون

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا ہےکہ ایوان کا اختیار ہےکہ…

13 hours ago

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے ضلع واشک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن…

13 hours ago

نجی اسکول کی چھت گرنے سے 21 بچے اور ایک ٹیچر جاں بحق

پاکستان نیوز پوائنٹ پشاور میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے 21 بچے اور ایک…

13 hours ago