اردو نیوز اپڈیٹس

کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ
کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی، جس میں پاک- کینیڈا تعلقات، تجارت، سکیورٹی اور باہمی روابط کے فروغ سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران غیرقانونی امیگریشن، انسانی اسمگلنگ اور سائبر کرائمز کی روک تھام کے لیے باہمی تعاون، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران کی تربیت اور ایکسچینج پروگرام پر بھی گفتگو ہوئی۔دونوں وزراء نے دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر جلد دستخط کرنے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں خطے کی تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کینیڈا کے ساتھ تعلقات کو تمام شعبوں میں مزید فروغ دینا چاہتا ہے اور کینیڈا میں مقیم پاکستانی برادری دونوں ممالک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے معاہدے سے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے اس مقصد کے لیے باہمی تعاون کا ایک مؤثر فریم ورک تشکیل دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ملاقات میں وزیر مملکت طلال چوہدری، پاکستان میں کینیڈا کے ہائی کمشنر، ڈی جی ایف آئی اے، وزارت داخلہ کے ایڈیشنل سیکرٹریز اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر آصف علی زرداری کا نیپال کے صدر رام چندر پاوڈل کے نام خط قومی دن اور یوم دستورپر مبارکباد

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے نیپال کی حکومت اور عوام کو…

17 hours ago

دہشتگردوں سے بات چیت نہیں ہوگی ریاست کی پالیسی واضح ہے ترجمان پاک فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے…

17 hours ago

پاکستان خودمختار ریاست کسی بیرونی طاقت کو آزادی چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ملک محمد احمد خان

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان…

17 hours ago

سرکاری دوروں پر ذاتی طیارے کا استعمال اخراجات کی اپنی جیب سے ادائیگی وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کفایت شعاری کی مثال قائم کر دی

پاکستان نیوز پوائنٹ کفایت شعاری مہم ،وفاقی وزیر برائے مواصلات، سرمایہ کاری اور نجکاری عبدالعلیم…

17 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں 11 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں…

17 hours ago

حوثی گروپ کے سعودی عرب پر ممکنہ حملوں کا خطرہ ریاض میں الرٹ جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ حوثی گروپ کے سعودی عرب پر ممکنہ حملوں کا خطرہ،سعودی عرب کے…

17 hours ago