اردو نیوز اپڈیٹس

گوگل کا صارفین کو کروم ویب براؤزر فوری اپ ڈیٹ کرنے کا مشورہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
گوگل نے کروم ویب براؤزر کے لیے انتہائی اہم سکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کی ہے۔گوگل نے صارفین کو زور دیا ہے کہ وہ کروم ویب براؤزر کو فوراً اپ ڈیٹ کرلیں تاکہ حال ہی میں سامنے آنے والی سکیورٹی کمزوریوں سے خود کو محفوظ رکھ سکیں۔اس اپ ڈیٹ میں ویب براؤزر میں موجود ایسی متعدد سکیورٹی خامیوں کو فکس کیا گیا ہے جن کو ہیکرز استعمال کرتے ہیں۔گوگل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حالیہ کروم بلڈز (builds) میں متعدد کمزوریوں کو دریافت کیا گیا تھا جن کو فکس کرنے کے لیے یہ نئی اپ ڈیٹ جاری کی گئی ہے۔کمپنی کی جانب سے ان سکیورٹی مسائل کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔مگر گوگل نے تصدیق کی کہ ان میں سے کچھ سکیورٹی خامیاں بہت سنگین ہیں اور اگر ان پر قابو نہ پایا جائے تو صارف کی سکیورٹی متاثر ہوسکتی ہے۔گوگل کروم دنیا میں سب سے زیادہ استعمال کیا جانے والا ویب براؤزر ہے اور اسی وجہ سے اس میں سکیورٹی خامیاں بہت زیادہ نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہیں۔عموماً گوگل کروم خودکار طور پر اپ ڈیٹ ہوجاتا ہے۔اگر آپ کو معلوم نہیں کہ براؤزر اپ ڈیٹ ہوچکا ہے یا نہیں تو تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کرکے سیٹنگز میں جائیں۔وہاں اباؤٹ کروم پر کلک کریں جو پیج کے بائیں جانب سب سے نیچے ہوگا۔اس کے بعد کروم کی جانب سے بتایا جائے گا کہ براؤزر اپ ٹو ڈیٹ ہے، اگر نہیں ہوگا تو وہ اپ ڈیٹ ہونا شروع جائے گا۔اس کے بعد بس ری لانچ کریں گے تو کروم اپ ڈیٹ ہوجائے گا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

3 hours ago

قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…

3 hours ago

آئی ایم ایف شرائط وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…

3 hours ago

کچھ بھی ہوجائے پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…

3 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 6 دہشتگرد ہلاک 9 مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…

3 hours ago

ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا مرکز تھا اب بدمعاشی نہیں کرسکتا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

3 hours ago