اردو نیوز اپڈیٹس

ہندوتوا پالیسیوں نے پورے خطے کے امن و امان کو خطرے میں ڈال دیا ہے خواجہ محمد آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ دنیا میں امن کے قیام کے لیے اہم اور ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے بھارت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہندوتوا پالیسیوں نے پورے خطے کے امن و امان کو خطرے میں ڈال دیا ہے اور بھارت اب خطے کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ بنتا جا رہا ہے۔وزیر دفاع کے مطابق بھارت کی صورتحال اس نہج پر پہنچ چکی ہے کہ خطے کا کوئی بھی ملک خود کو محفوظ تصور نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں تمام اقلیتیں شدید مظالم کا شکار ہیں جبکہ وہ خطے میں “فتنہ الہندوستان” اور “فتنہ الخوارج” جیسے عناصر کی سرپرستی بھی کر رہا ہے. جس سے امن کی کوششوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ تاریخ اس حقیقت کی بھی گواہ ہے کہ پاکستان پر بارہا جنگیں مسلط کی گئیں، لیکن ہر موقع پر قوم، افواج اور اداروں نے مل کر دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا، کوئی طاقت پاکستان کی عوام اور مسلح افواج کے درمیان دراڑ نہیں ڈال سکتی۔انہوں نے “معرکہ حق” کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر افواج پاکستان اور عوام نے مل کر بھارتی عزائم کو خاک میں ملا دیا، قوم آج بھی سیسہ پلائی دیوار کی طرح اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی. تاہم پاک فوج نے بروقت اور مؤثر جواب دے کر دشمن کے منصوبوں کو ناکام بنایا. بھارتی جدید ترین لڑاکا طیارے بھی میدان میں مؤثر ثابت نہ ہو سکے اور “کاغذ کی طرح زمین پر گر گئے”۔وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان آج خطے میں استحکام کی علامت کے طور پر ابھر رہا ہے اور امن و استحکام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

10 hours ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

10 hours ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

10 hours ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

10 hours ago

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…

10 hours ago

ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہےامریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…

10 hours ago