اردو نیوز اپڈیٹس

کور کمانڈرز کانفرنس کا اعلامیہ جاری دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا عزم افغان طالبان کے الزامات مسترد

پاکستان نیوز پوائنٹ
فیلڈ مارشل، نشانِ امتیاز ملٹری، ہلالِ جرات، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر کی زیر صدارت 275ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی.جس میں قومی سلامتی، دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز اور علاقائی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔کانفرنس کے آغاز پر فورم نے مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مادرِ وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے معصوم شہریوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہداء کی لازوال قربانیاں پاکستان کی سلامتی، اتحاد اور استقامت کی بنیاد رہیں گی۔آرمی چیف نے افواجِ پاکستان کی آپریشنل تیاری، پیشہ ورانہ مہارت اور جنگی صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ملک بھر میں انٹیلی جنس بنیادوں پر جاری انسداد دہشت گردی کارروائیوں میں کمانڈرز اور فارمیشنز کی کارکردگی کو سراہا۔فورم نے واضح کیا کہ دہشت گرد نیٹ ورکس کے مکمل خاتمے، ان کے سہولت کاروں اور انفراسٹرکچر کی تباہی کے لیے موجودہ آپریشنل رفتار برقرار رکھی جائے گی۔ کانفرنس میں آپریشن غضب للحق کے تحت دہشت گردوں اور ان کے نیٹ ورکس کے خلاف جاری کامیاب کارروائیوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔کانفرنس میں افغانستان کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی، جہاں فورم نے کہا کہ افغان طالبان رجیم کی غیر منطقی اور گمراہ کن پالیسیوں کے باعث خوارج اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کو محفوظ پناہ گاہیں مل رہی ہیں، جو افغان عوام کے مفادات کے بھی خلاف ہے۔ فورم کے مطابق افغان حکومت کی جانب سے پاکستان پر افغانستان کے اندر شہریوں کو نشانہ بنانے کے الزامات بے بنیاد اور منظم ڈس انفارمیشن مہم کا حصہ ہیں، جنہیں پاکستان مکمل طور پر مسترد کرتا ہے۔فورم نے واضح کیا کہ پاکستان کی دفاعی کارروائیاں صرف دہشت گردوں، دراندازوں اور ان کے ٹھکانوں کے خلاف ہوتی ہیں اور ان میں شہری آبادی کو نشانہ نہیں بنایا جاتا۔علاقائی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کانفرنس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ابھرتی ہوئی جیو پولیٹیکل پیش رفت خطے کے استحکام پر اثر انداز ہو سکتی ہے، اس لیے تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ ناگزیر ہے۔ فورم نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مسلسل مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے معرکۂ حق کے یادگار سال کی تکمیل پر قوم اور افواج کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے قومی اتحاد اور خودمختاری کے تحفظ کے غیر متزلزل عزم کی علامت قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی دشمن کے لیے واضح پیغام ہے کہ پاکستانی قوم متحد، مضبوط اور ہر چیلنج کے لیے تیار ہے۔فورم نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، ماورائے عدالت قتل اور آبادیاتی تبدیلیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد کے لیے پاکستان کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔کانفرنس کے اختتام پر آرمی چیف نے کمانڈرز کو ہدایت کی کہ وہ ابھرتے خطرات کے پیش نظر اعلیٰ سطح کی آپریشنل تیاری برقرار رکھیں اور روایتی و غیر روایتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کو یقینی بنائیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

9 hours ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

9 hours ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

9 hours ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

9 hours ago

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…

9 hours ago

ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہےامریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…

9 hours ago