اردو نیوز اپڈیٹس

یو اے ای نے دیگر عالمی اداروں سے علیحدگی کی خبروں کی تردید کر دی

پاکستان نیوز پوائنٹ
متحدہ عرب امارات کے ایک عہدیدار نے بدھ کے روز سی این این کو بتایا کہ ملک اس وقت کسی بھی ملٹی لیٹرل تنظیم سے علیحدگی پر غور نہیں کر رہا۔ یہ بیان اس وقت آیا جب یو اے ای کے اوپیک سے نکلنے کے فیصلے کے بعد یہ قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں کہ وہ دیگر عالمی اداروں سے بھی الگ ہو سکتا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے ان قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا ہے کہ وہ اوپیک سے علیحدگی کے بعد دیگر عالمی یا علاقائی اداروں سے بھی دستبردار ہو سکتا ہے۔اماراتی حکام نے سی این این کو بتایا کہ ملک اس وقت اپنی عالمی شراکت داریوں اور مختلف اداروں میں کردار کا مجموعی جائزہ لے رہا ہے، تاہم کسی بھی تنظیم سے نکلنے کا کوئی فیصلہ زیرِغور نہیں۔ عہدیدار نے کسی مخصوص ادارے کا نام نہیں لیا، بل کہ عمومی طور پر تمام بین الاقوامی اداروں کا حوالہ دیا۔یہ وضاحت اس اعلان کے بعد سامنے آئی جب یو اے ای نے تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس فیصلے نے عالمی توانائی منڈیوں اور سفارتی حلقوں میں مختلف سوالات کو جنم دیا۔حکام کے مطابق موجودہ پالیسی کا مقصد عالمی شراکت داریوں کو کمزور کرنا نہیں بل کہ ان کی افادیت اور ملکی مفادات کے مطابق ان کا جائزہ لینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال تمام بین الاقوامی اداروں میں رکنیت برقرار ہے اور کسی بھی قسم کی دستبرداری کا ارادہ نہیں۔رپورٹ کے مطابق اوپیک سے علیحدگی کا اعلان خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے ہنگامی اجلاس کے موقع پر سامنے آیا۔ اماراتی حکام نے اس اجلاس کو مثبت پیش رفت قرار دیا لیکن ساتھ ہی کہا کہ موجودہ علاقائی صورتِ حال اب بھی پیچیدہ اور غیر یقینی ہے. جس کے باعث مزید سفارتی کوششوں کی ضرورت ہے۔متحدہ عرب امارات اس وقت متعدد علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں کا رکن ہے، جن میں اسلامی تعاون تنظیم اور عرب لیگ شامل ہیں۔ ملک امریکا کا اہم اتحادی بھی ہے اور حالیہ برسوں میں اسرائیل کے ساتھ بھی تعلقات میں وسعت آئی ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ روز یو اے ای نے تیل پیدا کرنے والے ممالک کی 65 سالہ قدیم تنظیم ’اوپیک‘ سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا، اوپیک دنیا بھر کے خام تیل کی کُل پیداوار کے تقریباً 40 فیصد حصے کو کنٹرول کرتی ہے اور عالمی سطح پر توانائی کی قیمتوں پر گہرا اثر رکھتی ہے۔متحدہ عرب امارات کی جانب سے منگل کو جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ وہ رواں جمعہ کو اس تنظیم سے الگ ہو جائے گا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

واٹس ایپ کا اینڈرائیڈ ایپ ری ڈیزائن کرنیکا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ ایپ کو مکمل ری ڈیزائن کیا…

52 seconds ago

گوگل میپس میں صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر کا اضافہ

پاکستان نیوز پوائنٹ گوگل میپس میں ڈرائیورز کے لیے ایک کارآمد فیچر متعارف کرایا گیا…

3 minutes ago

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

24 hours ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

24 hours ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

24 hours ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

24 hours ago