پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے، جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔خواجہ آصف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شعر لکھا کہ ’’یہ وقت کس کی رعونت پہ خاک ڈال گیا، یہ کون بول رہا تھا خدا کے لہجے میںخواجہ آصف کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں عمران خان اپنے سیاسی مخالف نواز شریف کا ذکر کر رہے ہیں۔شیئر کی گئی پرانی ویڈیو میں عمران خان کہہ رہے ہیں کہ نواز شریف جیل میں کھانا گھر سے منگوانا چاہتے ہیں اور اے سی بھی لگوانا چاہتے ہیں، اگر جیل میں سب سہولیات چاہیئے تو پھر یہ سزا تو نہ ہوئی۔عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر جیل میں تمام تر سہولیات ملنے لگ جائیں تو آدھی قوم تو جیل ہی چلی جائیں گے. واشنگٹن سے پاکستان واپس جا کر جیل سے یہ سہولیات ختم کرتا ہوں۔ویڈیو کے ساتھ خواجہ آصف کی جانب سے لکھے گئے جملے کو سوشل میڈیا صارفین عمران خان سے متعلق ان کا طنزیہ تبصرہ قرار دے رہے ہیں
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے…
پاکستان نیوز پوائنٹ گوگل نے پاکستان میں اپنا باضابطہ دفتر قائم کردیا، وزیراعظم شہباز شریف…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر پنجاب میں محرم الحرام کی…
پاکستان نیوز پوائنٹ ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوئی ہے۔آل پاکستان…
پاکستان نیوز پوائنٹ وائی فائی کو اب لگ بھگ اسمارٹ فونز کے مالک تمام افراد…