اردو نیوز اپڈیٹس

عید میلاد النبی ﷺ محرم الحرام کی طرز پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات اور سخت پابندیاں

پاکستان نیوز پوائنٹ
عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر پنجاب میں محرم الحرام کی طرز پر فول پروف سکیورٹی انتظامات اور سخت پابندیوں کے حوالے سے ہدایات جاری کر دیںتفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے 12 ربیع الأول عید میلاد النبی ﷺ کے مبارک موقع پر صوبے بھر کے لیے انتہائی سخت اور جامع سکیورٹی و انتظامی ہدایات جاری کر دی ہیں۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کو محرم الحرام کی طرز پر فول پروف بنایا جائے گا۔حکومتی احکامات کے تحت صوبے بھر میں تمام جلوسوں اور محافل کی مکمل میپنگ کی جائے گی جبکہ حساس روٹس پر واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز، سی سی ٹی وی کیمرے اور سنائپرز تعینات کیے جائیں گے۔کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کی قیادت کرے گا اور آئی جی پنجاب تمام سکیورٹی صورتحال کی روزانہ رپورٹ محکمہ داخلہ کو ارسال کریں گے۔محکمہ داخلہ نے سخت پابندیاں اور انتظامی اقدامات نافذ کیے ہیں ، جس کے تحت لاؤڈ اسپیکر کے غیر قانونی استعمال، وال چاکنگ، نفرت انگیز تقاریر، ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش پر مکمل پابندی رہے گی۔شہریوں کے لیے متبادل ٹریفک پلان، بجلی کی بلا تعطل فراہمی، اور ہسپتالوں سمیت ریسکیو 1122 کو ہائی الرٹ پر رکھا جائے گا۔سوشل میڈیا پر کسی بھی قسم کے قابلِ اعتراض يا نفرت انگیز مواد کی فوری رپورٹ کے لیے واٹس ایپ نمبرز (03073087777 اور 03073097777) جاری کر دیے گئے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

بلوچستان سے جلد دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ ہوجائے گا صدر زرداری

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے…

11 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف اور گوگل کے اعلیٰ حکام نے دفتر کی افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کی

پاکستان نیوز پوائنٹ گوگل نے پاکستان میں اپنا باضابطہ دفتر قائم کردیا، وزیراعظم شہباز شریف…

11 hours ago

عمران خان کو جیل مینوئل کے مطابق علاج کی سہولتیں ملتی رہیں گی عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ…

11 hours ago

یہ وقت کس کی رعونت پہ خاک ڈال گیا خواجہ آصف کی عمران خان پر طنزیہ ویڈیو وائرل

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران…

11 hours ago

ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوئی ہے۔آل پاکستان…

12 hours ago

سائنسدانوں نے وائی فائی کا حیرت انگیز استعمال دریافت کرلیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وائی فائی کو اب لگ بھگ اسمارٹ فونز کے مالک تمام افراد…

12 hours ago