اردو نیوز اپڈیٹس

آبنائے ہرمز پر کوئی محاصرہ قبول نہیں نہ کسی دباؤ کے آگے جھکیں گے باقر قالیباف

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران کی پارلیمان کے سپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز پر کوئی محاصرہ قبول نہیں اور نہ ہی کسی دباؤ کے آگے جھکیں گے۔ ایک بیان میں ایرانی پارلیمان کے سپیکر باقر قالیباف نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کا نظام نئے قواعد کے تحت کنٹرول میں ہے، آبنائے ہرمز ایران کا سٹریٹجک ٹول ہے، جسے کسی صورت ترک نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی بیانات مارکیٹ اور سیاسی شو کیلئے ہیں، امریکی بیانات زمینی حقیقت سے مختلف ہیں، مذاکراتی ٹیم اپنی مرضی سے کوئی فیصلہ کرنے کی مجاز نہیں، ٹیم کیخلاف ریڈ لائنز عبور کرنے کے الزامات میں کوئی حقیقت نہیں۔ باقر قالیباف کا مزید کہنا تھا کہ مذاکراتی ٹیم پر جھوٹے الزامات عائد کرنا بدنیتی پر مبنی ہے، مذاکراتی عمل مکمل طور پر رہبر انقلاب کی ہدایات کے فریم ورک کے اندر ہے، رہبر انقلاب کی ہدایات ہی مذاکراتی ٹیم کیلئے حتمی گائیڈ لائنز ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب کے دوران جنرل اسمبلی میں تالیاں بجتی رہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف کے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران سامعین…

12 hours ago

فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن…

12 hours ago

افغانستان سے دہشتگردی کے خاتمے تک خطے میں امن و ترقی ممکن نہیں اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے افغانستان سے…

12 hours ago

جنگ مسلط کی گئی توپچھلے سال کی طرح حشرکریں گے وزیر دفاع نے بھارت کو پھر خبردار کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو…

12 hours ago

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اہم اجلاس شرکاء کا معاہدے کے عہد و پیمان کو مؤثر عسکری تعاون میں تبدیل کرنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ترکیے ، پاکستان اور سعودی عرب…

12 hours ago

ایران کا ایٹمی معائنہ کاروں کو دوبارہ رسائی دینے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اقوامِ متحدہ کے…

12 hours ago