اردو نیوز اپڈیٹس

امریکی ناکہ بندی برقرار ایران نے آبنائے ہرمز پر دوبارہ پابندی لگا دی

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران کے پاسداران انقلاب نے امریکا پر ناکہ بندی کے نام پر بحری قزاقی کا الزام لگاتے ہوئے آبنائے ہرمز دوبارہ بند کر دی۔ ایران کے خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کا نظام دوبارہ سخت فوجی کنٹرول میں آ گیا ہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا پریس ٹی وی کے مطابق ترجمان نے اس اقدام کی وجہ امریکہ کی بار بار خلاف ورزیوں اور ناکہ بندی کے نام پر سمندری ڈاکہ زنی کو قرار دیا اور کہا کہ ایران نے معاہدوں کے تحت محدود تعداد میں جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی تھی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ امریکا نے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں، لہٰذا اب آبنائے ہرمز دوبارہ بند کر دی گئی ہے اور گزرنے کے لیے ایران کی اجازت درکار ہوگی، جب تک امریکا جہازوں کی آمدورفت کو پوری آزادی کے ساتھ بحال نہیں کرتا اس وقت تک آبنائے ہرمز کی نگرانی سخت رہے گی۔ ایران کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی کی جانب سے ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں آبنائے کی موجودہ صورتحال پر ایران کا مؤقف بیان کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے لیے ایک نئے بحری نظام کی پابندی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس نئے نظام کے تحت صرف وہی تجارتی جہاز مخصوص راستوں سے گزر سکیں گے جنہیں اسلامی انقلابی گارڈ کور نیوی کی جانب سے اجازت حاصل ہوگی اور مطلوبہ فیس ادا کی گئی ہوگی۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکا ایرانی جہازوں کے لیے کسی قسم کی رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اس صورتحال کو بآسانی تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ خیال رہے کہ آبی راستے کی بحالی سے حصص بازاروں میں تیزی آئی اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں دیکھنے میں آئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امن معاہدہ بہت قریب ہے اور یہ کہ ایران اپنا افزودہ یورینیم امریکہ کے حوالے کرنے پر رضامند ہو گیا ہے جو مذاکرات میں ایک اہم رکاوٹ تھی جبکہ ایران نے اس دعوے کی بھی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ اس کے افزودہ یورینیم کا ذخیرہ کہیں نہیں جا رہا۔ قبل ازیں ایران نے خبردار کیا تھا کہ اگر امریکی جنگی بحری جہازوں نے ایرانی بندرگاہوں سے جانے والے بحری جہازوں کو روکا تو آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کیا جا سکتا ہے۔ پارلیمانی سپیکر محمد باقر قالیباف نے ایکس پر لکھاکہ ناکہ بندی جاری رہنے کی صورت میں آبنائے ہرمز کھلی نہیں رہے گی، اس آبی گزرگاہ سے گزرنے کے لیے ایران سے اجازت درکار ہو گی۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر نے ایک گھنٹے میں سات دعوے کیے، جو سارے جھوٹے تھے، ان جھوٹوں سے جنگ نہیں جیتی اور یقینی طور پر مذاکرات میں بھی انہیں کچھ حاصل نہیں ہو گا، ناکہ بندی جاری رہنے کی صورت میں آبنائے ہرمز کھلا نہیں رہے گا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ آبنائے ہرمز کا کھلنا اور بند ہونا انٹرنیٹ پر نہیں ہوتا، اس کا فیصلہ میدان میں کیا جاتا ہے اور ہماری مسلح افواج یقینی طور پر جانتی ہیں کہ دوسرے فریق کی کسی بھی کارروائی کے جواب میں کیسا برتاؤ کرنا ہے۔‘ بقائی نے کہا کہ جسے وہ بحری ناکہ بندی کہتے ہیں ایران کی جانب سے یقینی طور پر اس کا مناسب جواب دیا جائے گا، بحری ناکہ بندی جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے اور ایران یقینی طور پر ضروری اقدامات کرے گا۔ ایرانی وزارتِ دفاع کے مطابق آبنائے ہرمز میں آمدورفت حملے نہ کرنے سے مشروط ہے اور اس اہم تجارتی گزرگاہ تک رسائی کا انحصار جنگ بندی کی موجودہ صورتحال پر ہے۔ وزارتِ دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل رضا طلائی نیک نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمزصرف جنگ بندی کی صورت میں ہی کھلی رہے گی، فوجی جہازوں اور دشمن قوتوں سے وابستہ بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال عارضی ہے اور اگر زمینی حالات، خصوصاً لبنان سے متعلق صورتحال میں تبدیلی آتی ہے تو اس اہم آبی گزرگاہ کو دوبارہ بند کیا جا سکتا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کے اظہار تشکر کے پیغام پر وزیراعظم شہباز شریف کا ردِ عمل بھی آگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل…

2 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران مکمل صدر مسعود پزشکیان اور اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران کا اپنا…

2 hours ago

سعودی عرب پاکستانی ترک اور مصری وزرائے خارجہ کا انطالیہ میں اجلاس

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے گذشتہ روز…

2 hours ago

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں گریجوایٹ کورس کی پروقار پاسنگ آؤٹ تقریب

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پی ایم اے لانگ کورس اور ٹیکنیکل…

2 hours ago

ملک میں سونے کے نرخ ایک بار پھر بڑھ گئے ہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں سونے کے نرخ ایک بار پھر بڑھ گئے ہیں۔ فی…

2 hours ago

پاکستان میں لائٹ ڈیزل اور جیٹ فیول بھی سستا کردیا گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات سامنے…

2 hours ago