اردو نیوز اپڈیٹس

خاموش جاسوس انٹرنیٹ سے جڑا سمارٹ ٹی وی آپ کی راز داری کیلئے بڑا خطرہ ؟

پاکستان نیوز پوائنٹ
آج کل اسمارٹ ٹی وی ہر گھر کی ضرورت بن چکا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ جس اسمارٹ ٹی وی پر آپ اپنے پسندیدہ پروگرامز دیکھتے ہیں وہ خاموشی سے آپ کی جاسوسی بھی کر رہا ہے؟ انٹرنیٹ سے جڑا یہ ٹی وی اب صرف تفریح کا ذریعہ نہیں رہا بلکہ آپ کی اور آپ کے خاندان کی رازداری کے لیے ایک بڑا خطرہ بن چکا ہے۔ اس خطرے کی سب سے بڑی وجہ ایک خاص ٹیکنالوجی ہے جسے اے سی آر یا آٹومیٹک کنٹینٹ ریکگنیشن کہا جاتا ہے اور یہ ٹیکنالوجی بڑی کمپنیوں کے ٹی وی میں پہلے سے موجود ہوتی ہے۔ یہ ٹیکنالوجی کسی خفیہ آنکھ کی طرح کام کرتی ہے جو ہر چند سیکنڈ بعد آپ کی ٹی وی اسکرین کے اسکرین شاٹ لیتی رہتی ہے، اس کا کام صرف یہ دیکھنا نہیں کہ آپ ٹی وی پر موجود ایپس استعمال کر رہے ہیں بلکہ یہ کیبل ٹی وی، گیمنگ کنسول اور یہاں تک کہ ایچ ڈی ایم آئی کے ذریعے جڑے لیپ ٹاپ پر دیکھی جانے والی ہر چیز پر نظر رکھتی ہے۔ آپ کے دیکھنے کی عادات، پسند و ناپسند اور یہاں تک کہ آپ نے کیا ’اسکپ‘ کیا، یہ تمام ڈیٹا اشتہاری کمپنیوں کو فروخت کر دیا جاتا ہے، تاکہ وہ آپ کی پسند کے مطابق اشتہارات دکھا سکیں۔ رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بہت سے صارفین اس بات سے بالکل لاعلم ہیں کہ ان کا ٹی وی ان کی زندگی کا ایک مکمل پروفائل تیار کر رہا ہے، امریکہ میں تو اسی بنیاد پر کئی ٹی وی بنانے والی کمپنیوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جا چکی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ اس لیے سنگین ہے کیونکہ صارفین کی نجی معلومات تھرڈ پارٹی کمپنیوں تک پہنچ رہی ہیں، ماہرین کے مطابق جب آپ نیا اسمارٹ ٹی وی خریدیں تو اس کی پرائیویسی پالیسی ضرور پڑھیں اور غیر ضروری ڈیٹا شیئرنگ کے آپشنز کو ہمیشہ بند رکھیں۔ اگر آپ اس جاسوسی سے بچنا چاہتے ہیں تو اپنے ٹی وی کی سیٹنگز میں جا کر پرائیویسی یا سسٹم سیٹنگز کا آپشن تلاش کریں اور وہاں موجود اے سی آر یا ویونگ ڈیٹا کے بٹن کو بند کر دیں، کچھ ٹی وی برانڈز میں اس کا نام اسمارٹ انسائٹس بھی ہو سکتا ہے۔ ماہرین اس بات پر زور دیتے ہیں کہ اپنے خاندان کی رازداری کو محفوظ بنانا اب آپ کے اپنے ہاتھ میں ہے اور معمولی سی تبدیلی سے آپ اس خطرے کو ٹال سکتے ہیں، یاد رکھیں کہ ٹیکنالوجی جہاں ہمیں سہولیات فراہم کرتی ہے وہیں اس کے محفوظ استعمال کا شعور ہونا بھی بے حد ضروری ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

11 hours ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

11 hours ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

11 hours ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

11 hours ago

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…

11 hours ago

ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہےامریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…

11 hours ago